۔،۔بے نظیر بھٹو کی یاد میں ان کی اٹھارویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش گئی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔بے نظیر بھٹو کی یاد میں ان کی اٹھارویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔بے نظیر بھٹو کی یاد میں ان کی اٹھارویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭پاکستان پیپلز پارٹی۔لیڈیز ونگ جرمن کی صدر نذہت حارون اور گوٹنگن کے صدر محمد ہارون نے بے نظیر بھٹو شہیدکی اٹھارویں برسی کے موقع پر شاندار پروگرام کا اہتمام کیا جس پر ان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا گیا جبک کامیاب تقریب پر انہیں اور پوری ٹیم کو مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کی گئیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گوٹنگن۔ فرید شاہ سیکریٹری انفارمیش پی پی پی کی رپورٹ کے مطابق اٹھائیس28 دسمبر کو جرمنی کے شہر گوٹنگن میں پاکستان پیپلز پارٹی۔لیڈیز ونگ جرمن کی صدر نذہت حارون اور گوٹنگن کے صدر محمد ہارون نے بے نظیر بھٹو شہیدکی اٹھارویں برسی کے موقع پر شاندار پروگرام کا اہتمام کیا جس پر ان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا گیا جبک کامیاب تقریب پر انہیں اور پوری ٹیم کو مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کی گئیں،لیڈیز ونگ نذہت ہارون اور محمد ہارون نے پروگرام کی نظامت کی سید عباس شاہ صدر پی پی پی جرمنی کو پھولوے کے گلدستے پیش کئے گئے۔سیکریٹری انفارمین فرید شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی پی کے صدر سید زاہد حسین شاہ کی قیادت میں پارٹی منظم، متحرک اور فعال نظر آتی ہے سینؤ نائب صدر چوہدری محمد یونس، نائب صدر کفایت حسین، ڈپٹی سیکریٹری سید جعفر، یورپ کے نائب صدر چوہدری رحمت اللہ اور جرمنی سوشل میڈیا کے انچارج نسیم پیما، بریمن سٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اورنگ زیب اور دیگ ساتھی پیپلز پارٹی کے ڈیجیٹل اور تنظیمی محاذ پر نہایت اہم اور قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جبکہ یوتھ ونگ کے متحرک صدر شیر زمان اور ان کی پوری ٹیم شاندار کردار ادا کر رہے ہیں یا یوں کہنا چاہیئے کہ نوجہانوں کو پارٹی نظریئے۔ سے جوڑنے میں شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی عظیم اور لازوال قربانی پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پارٹی کارکنان، جیالے، رہنماء، جمہوریت، عوامی حقوق اور انسانی جدوجہد کی ایک روشن مثال ہے، پیپلز پارٹی کے جیالے ہر سال اپنی عظیم قائد کی یاد میں دنیا بھر میں تقریبات منعقد کر کے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ وہ شہید بی بی کے مشن۔ فلسفے اور ویثرن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ تمام قیادت اور کارکنان اس بات کا عملی ثبوت ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی، خصوصاََ جرمنی کی قیادت ہمیشہ اپنے قائدین کے افکار اور بے نظیر شہید کے ویثرن کے مطابق جدو جہد کرتی رہے گی اور پاکستان کے استحکام کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں