۔،۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو حملہ۔اٹھارہ افراد زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو حملہ۔اٹھارہ افراد زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو حملہ۔اٹھارہ افراد زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر جمعّہ کی شام تقریباََ (18:05) بجے کے قریب ایک انتالیس سالہ خاتون نے چاقو سے حملہ کر کے اٹھارہ افراد کو زخمی کر دیا جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، چھ افراد شدید زخمی جبکہ آٹھ معمولی زخمی ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیمبرگ۔ مقامی پولیس کے مطابق ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر جمعّہ کی شام تقریباََ (18:05) بجے کے قریب ایک انتالیس سالہ خاتون نے چاقو سے حملہ کر کے اٹھارہ افراد کو زخمی کر دیا جن میں سے چار کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، چھ افراد شدید زخمی جبکہ آٹھ معمولی زخمی ہیں، یہ واقعہ ہیمبرگ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم (تیرہ اور چودہ) کے درمیان پیش آیا، رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ ایک خاتون بری طرح بے ترتیب طور پر مسافروں کو چاقو مارتی دیکھی گئی ہے، پولیس کے پہنچنے پر بغیر کسی مزاحمت کے خود کو گرفتار کرنے دیا، وفاقی پولیس کے مطابق یہ ایک الگ تھلگ واقعہ تھا، پولیس کے مطابق اسٹیشن کی ویڈیو ریکاڈنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔جرمنی کے چانسلر فریڈرچ میرز نے ایک پلیٹ فارم پر لکھا کہ ہیمبرگ سے آنے ولی خبر چونکا دینے والی ہے، میں دلی طور پر اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور فوری طور پر مدد کے لئے جائے وقوعہ پر موجود تمام ہنگامی خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں