۔،۔ فرینکفرٹ سے منسلک کال باخ کے علاقہ میں سونے کی چین چوری کرنے کا واقعہ۔ نذر حسین۔،۔
٭دو نامعلوم دھوکے باز ایک بار پھر سونے کی چین چرانے میں کامیاب اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کال باخ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون گذشتہ روز پیر کی دوپہر کو بس اسٹاپ(واثس کرشنر ویگ) پر بیٹھی پچیس نمبر بس کا انتظار کر رہی تھی، اچانک ایک گاڑی بس اسٹاپ کے سامنے رکی گاڑی سے ایک خاتون باہر نکلی اور (76 سالہ) خاتون کو انگوٹھی پہنانے کی کوشش کرنے لگی جبکہ اسی دوران نامعلوم خاتون نے متاثرہ خاتون کے گلے میں دوسری چین بھی پہنا دی، مبینہ طور پر آنے والی چور خاتون نے اسی دوران عمر رسیدہ خاتون کی توجہ ہٹاتے ہوئے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی اصلی سونے کی چین چوری کر لی،اس کے بعد وہ انے مرد ساتھی کے ساتھ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے فرار ہو گئی۔
