۔،۔ جرمنی کے شہرقیصرسلاوٹرن کے قریب ریجنل ٹرین میں ٹکٹ کلکٹر کی پر تشدد موت۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی کے شہرقیصرسلاوٹرن کے قریب ریجنل ٹرین میں ٹکٹ کلکٹر کی پر تشدد موت۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہرقیصرسلاوٹرن کے قریب ریجنل ٹرین میں ٹکٹ کلکٹر کی پر تشدد موت۔ نذر حسین۔،۔

٭چھتیس 36سالہ ٹکٹ کلکٹر کو ٹکٹ کی جانچ کے دوران ایک مسافر نے ٹکٹ نہ ہونے پر ٹکٹ کلکٹر پر گھونسوں اور مکوں کی بارش کر دی، شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کلکٹر کی موت واقع ہو گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/قیصر سلاوٹرن۔ مقامی میڈیا اور پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ واقع جرمنی کے شہرقیصرسلاوٹرن کے قریب ریجنل ٹرین میں ٹکٹ کلکٹر نے ایک یونانی نوجوان سے ٹکٹ کا پوچھا تو اس نے ٹکٹ کلکٹر کے منہ پر مکے مارے جس سے وہ بے ہوش ہو گیا، اسے فوراََ قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے دن کا سورج اس کے نصیب میں نہ تھا شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس کی موت واقع ہو گئی۔ کنڈکٹر پر جان لیوا حملے نے پورے جرمنی میں غم و غصے کا اظہار کیا ہے جبکہ طہ پہر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ ریلوے ولازمین کے لئے زیادہ تحفظ کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔ ملک کے تمام ریلوے کارکنوں کے لئے یہ ایم سیاہ دن تھا۔ ڈوئچے بان میں تشدد کے اس ہولناک عمل اور اپنے ساتھی کی مکمل طور پر بے ہوش موت کی سخت ترین ممکنہ الفاظ میں مدمت کرتے ہیں۔ڈوچے بان کے افسران کا کہنا ہے کہ ٹرین کنڈکٹٹر۔ٹکٹ کلکٹر صرف اپنا کام کر رہا تھا جس کی وجہ سے ٭انتہائی وحشیانہ انداز میں ٭ حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں