۔،۔منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح اجتماعی نماز عید الاضحی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح اجتماعی نماز عید الاضحی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح اجتماعی نماز عید الاضحی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نذر حسین۔،۔

٭منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہمیشہ کی طرح عید الاضحی کے موقع پر اجتماعی نماز عید الاضحی کا اہتمام شہر سے باہر (سال باوُ نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ) کے ایک بڑے ہال میں بڑے مذہبی جوش خروش، عقیدت اور فیملیز ماحول میں منائی گئی، جہاں جرمنی بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے مل کر نماز عید ادا کی۔جبکہ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ کے قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان جناب فہد الرحمان صاحب نے بھی اپنے عملہ کے ہمراہ اجتماعی نماز عید میں حصّہ لیا، آتف عمران ڈار سید نظام الدین چشتی قادرینظامی اور شیراز گیلانی نے بھی نماز عید الاضحی ادا کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سال باوُنارتھ ویسٹ سٹیڈ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ عرصہ دراز سے عیدین کی نماز شہر سے باہر بڑے ہالوں میں ادا کرتے آ رہے ہیں، جبکہ تین بار فٹ بال کے گراونڈ میں بھی کھلے آسمان کے نیچے عیدین کی نماز ادا کر چکے ہیں، منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ کی کوشش ہوتی ہے کہ جرمنی بھر سے لوگ نماز عید میں شرکت کریں، کئی بار ایسا بھی ہوا ہے کہ دوست یا فیملیز عرصہ دراز سے جرمنی میں مقیم تھے جبکہ ان کی سالوں بعد پہلی ملاقات کہاں ہوئی، اجتماعی عیدین کی نماز میں، اب کی بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا، اس بار قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ کے قائم مقام قونصل جنرل آف پاکستان جناب فہد الرحمان صاحب نے بھی اپنے عملہ کے ہمراہ اجتماعی نماز عید میں حصّہ لیا، جناب محمد زاہد اور شفاعت کلیم خٹک اور ہیڈ آف چانسلری شعیب صاحب نے بھی منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی فرینکفرٹ میں عیدین کی نمازیں ادا کیں۔اب کی بار آتف عمران ڈار، شیراز گیلانی اور دوستوں، بزرگوں اور خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر نماز عید الاضحی میں شرکت کی۔ نماز کی امامت اور خطاب معروف مذہبی اسکالر و چیئرمین انٹرنیشنل پیس کونسل مفتی ممتاز حسین نے پیش کیا،صاجزادہ مفتی ممتاز حسین نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے فلسفہ قربانی، امن، محبت، رواداری،اخوت، ایثار اور جذبہ ایمانی پر تفصیلی روشنی ڈالی، ان کا مزید کہنا تھا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے تعاون سے قربانی مہم میں بھی کمیونٹی نے بھرپور کردار ادا کیا، اجتماعی نماز عید الاضحی میں اُمت مسلمہ بالخصوص پاکستان، افواج پاکستان، کشمیر، فلسطیناور ایران کے حق میں خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ عالم اسلام میں امن، استحکام اور بھاگی چارے کے قیام کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔ نماز کی دائیگی کے بعد قونصل جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ فہد الرحمان کمیونٹی میں گھل مل گئے یہ ان کی جرمنی میں دوسری عید تھی شہر سے باہر بڑے ہال میں انہیں نماز عید پڑھنی بہت اچھی لگی کمیونٹی افراد ان کے گلے ملے مصافحہ کیا، دیر تک فوٹو سیشن چلتا رہا، انتظامیہ کو اس بات کی بھی بے حد خوشی تھی کہ فہد الرحمان نے کمیونٹی کے ساتھ ایک میز پر کھڑے ہو کر اپنے اسٹاف ممبرز اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر ناشہ کیا جس میں لاہوری چنے، حلوہ اور تازہ نان پیش کئے گئے تھے۔قونصل جنرل آف پاکستان نے اپنے میسج میں دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو عید مبارک کا میسج دیا، عید الاضحی سنت ابراہیمی کی یاد میں منائی جاتی ہے،اخوت، بھائی چارہ اور ایک دوسرے کی مدد کا میسج ہے، اس بار عید بہت بڑی جلہ پر اجتماعی طور پر منائی گئی جس کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ فیملی ماحول بنا دیا گیا ہے۔اپنے مذہبی کلچر کو اجاگر کرنے میں آپ سب کا کردارہے، قومی لباس،ہر طرف خوشیاں بکھیری جا رہی ہیں، یہاں پر نہ صرف ایک جگہ پر نما پڑھائی گئی ہے ہماری بہت بڑی کمیونٹی ہے یہ فیصلہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ کہاں پر نماز عید ادا کی جائے، تمام کمیونٹی سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں