کھلے تابوت میں رکھی گئی میت، ویٹیکن نے پوپ فرانسس کی پہلی تصاویر جاری کردیں
۔،۔ پوپ فرانسس جن کا اصل نام (جورگے ماریو برگو گلیو) تھا (اٹھیاسی سال) کی عمر میں آج صبح ٭07:35 بجے ٭ انتقال کر گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭پوپ فرانسس پچھلے چند مہینوں سے نمونیا اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کے سبب پوپ فرانسس (اٹھیاسی سال) کی عمر میں آج صبح ٭07:35 بجے ٭ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ اسٹر کے روز اتوار کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ٭اربے ایٹ اوربی٭ دُعا بھی ادا کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اٹلی/روم/ویٹی کن۔ (جورگے ماریو برگو گلیو) لاطین،اٹالین اور سپانیش زبان میں۔فرانسسکو، کہا جاتا ہے نے ارجنٹائن کے شہر بونس آئریس میں (سترہ دسمبر انیس سو چھتیس) کو جنم لیا تھا اور (اکیس اپریل دو ہزار پچیس کو اٹلی میں انتقال کر گئے)،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس (اٹھیاسی سال) کی عمر میں آج صبح ٭07:35 بجے ٭ انتقال کر گئے،پوپ فرانسس پچھلے چند مہینوں سے نمونیا اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کے سبب پوپ فرانسس (اٹھیاسی سال) کی عمر میں آج صبح ٭07:35 بجے ٭ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جبکہ اسٹر کے روز اتوار کو سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ٭اربے ایٹ اوربی٭ دُعا بھی ادا کی، پوپ فرانسس کی وصیت کے مطابق پوپ فرانسس کی آخری رسومات (باسیلیکا آف سانتا ماریا ماگیوری) میں ادا کی جائے گی، ویٹی کن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی پوری زندگی خُداوند اور چرچ کی خدمت کے لئے وقف رہی۔ (جورگے ماریو برگو گلیو) پوپ فرانسس نہ صرف پہلے لاطینی امریکی بلکہ پہلے یسوعی پاپا بھی تھے۔پوپ فرانسس نے اپنے دور میں چرچوں اور پوپائیت میں اصلاحات کے لئے قابل ذکر کام کیا، جبکہ سماجی انصاف، ماحولیات کی حفاظت کے لئے بھی ٹھوس اقدامات بھی اُٹھائے، واضح رہے وہ پہلے پوپ ہوں گے جنہیں ہیٹی کن کے باہر دفن کیا جائے گا۔ دنیا بھر کی حکومتوں جبکہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بھی رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسسکی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس کی رحلت پوری دنیا بلخصوص مسیحی برادری کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے ویٹیکن سٹی، عالمی مسیحی برادری اور دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آنجہانی پوپ فرانسس بین الوذہبی ہم آہنگی، امن اور انسانیت کے فروغ کے علمبردار تھے جبکہ اس حالت میں بھی ایسٹر کے موقع پر غزہ فلسطین میں فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کی پامالی روکنے کا بیان ان کی پرامن و انسانیت کی محبت سے بھرپور شخصیت کی عکاسی ہے۔ پوپ فرانسس کا طرز عمل نہ صرف مسیحی دنیا بلکہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لئے مشعل راہ رہاہے۔
کھلے تابوت میں رکھی گئی میت، ویٹیکن نے پوپ فرانسس کی پہلی تصاویر جاری کردیں