
۔،۔ فرینکفرٹ بابن ہاوزن میں ستائیس سالہ پاکستانی نثراد نوجوان چاقو کے وار سے شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔
٭ فرینکفرٹ بابن ہاوزن ڈارم سٹیڈٹ اسٹریٹ پر ستائیس سالہ نوجوان پر ایک چھتیس سالہ شخص نے حملہ کر کے چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا، چھتیس سالہ شخص کو جمعہ کے روز قتل کی کوشش کے شبہ میں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بابن ہاوزن۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ بابن ہاوزن میں ڈارم سٹیڈٹ پر ایک چھتیس سالہ شخص نے ستائیس سالہ نوجوان پر چاقو سے حملہ کر دیا، چاقو کے پے در پے وار س۔ مقتول کے جسم کو چھلنی کر دیا، شدید زخمی حالت میں ستائیس سالہ نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، واضح رہے پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزم کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا تھا، جیسا کہ پولیس اور اور استغاسہ نے جمعہ کو اعلان کیا، اس شخص پر قتل کی کوشش کا شبہ ہے، اس کے بعد سے اسے حراست میں لے لیا گیا، گذشتہ روز ستائیس سالہ نوجوان کی حالت تشویشناک تھی، ایک رپورٹ کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان چل بسا۔ جمعہ کے روز قتل کی کوشش کے شبہ میں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔




