۔،۔11جنوری بروز اتوار بعد نماز مغرب تا عشاء حاجی افتخار الدین  کے ایصال ثواب کے لئے رسم قُل کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔11جنوری بروز اتوار بعد نماز مغرب تا عشاء حاجی افتخار الدین کے ایصال ثواب کے لئے رسم قُل کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔11جنوری بروز اتوار بعد نماز مغرب تا عشاء حاجی افتخار الدین کے ایصال ثواب کے لئے رسم قُل کا اہتمام۔ نذر حسین۔،۔

٭جامع مسجد غوثیہ پاک دارالسلام۔گونر اسٹراسے ریڈروالڈ میں عمر افتخار، عثمان افتخار اور فیملیز کی طرف سے محفل ختم قُل شریف کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں شرکت کر کے ثواب دارین حاصل کریں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ریڈروالڈ۔ اِنَا لِلّہِ وَ اِنَا اِلَیہِ رَاجِعُونَ۔حاجی افتخالرالدین ارشد قضائے الہی سے وفات پا چکے ہیں ان کے بچوں اور اہل خانہ نے 11جنوری بروز اتوار بعد نماز مغرب تا عشاء ایصال ثواب کے لئے رسم قُل کا اہتمامکیا ہے، حاجی مرحوم کسی تعارف کے محتاج نہیں، نہایت ہی ملنسار اور محبت دینے والے نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ پوری جرمنی کی مشہور و معروف مذہبی، سماجی اور کاروباری شخصیت کے مالک تھے اللہ کریم کی رحمتوں میں چلے گئے، بابا فرید الدین مسعود گنج شکر بیان فرماتے ہیں کہ مر کر قبر میں جانے کے دن ہمیں گھبرانے کی کیا ضرورت ہے، گھبرانا نہیں چاہیئے کیونکہ جس خالق و مالک کے فرمان کے مطابق زندگی کے شب و روز گزارے ہیں، آج تو اس کی عطاوُں کا دن ہے،آج اس اس مالک و خالق سے شرف ملاقات کا دن ہے، آج تو اس کی عطاوں کا دن ہے، آج اس مالک و خالق سے شرف ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے بعد اس کی عنایات بے بایاں کا دروازہ کھول دیا جائے گا، کیونکہ عنقریب وہ لمحات آنے والے ہیں جن کی خاطردل مچلتا رہا ہے یعنی اللہ تعالی کی رضاء کا وقت، نبی کریم ﷺ سے قبر میں ملاقات و دیدار کا وقت،دنیا کے قید خانے سے آزادی کا دن، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفی ﷺکے صدقہ حاجی افتخار الدین کی آنے والی منازل میں آسانی فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔یقیناََ موت ایک پُل ہے جو دوست کو دوست سے ملا دیتا ہے، اللہ کریم ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں