۔،۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالا ڈنر کے دوران فائرنگ۔ایک سیکورٹی گارڈ زخمی حملہ آور گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالا ڈنر کے دوران فائرنگ۔ایک سیکورٹی گارڈ زخمی حملہ آور گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گالا ڈنر کے دوران فائرنگ۔ایک سیکورٹی گارڈ زخمی حملہ آور گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭سیکورٹی چیک پوائنٹ پر دھاوا بولنے والے شخص کو سیکورٹی فورسز نے قابو کر لیا، گولیاں بھی چلیں، یہ واقعہ وائٹ ہاوس کے نامہ نگاروں کے عشائیہ کے دوران پیش آیا۔واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا معروف واقعہ ہے۔ 1981 میں اُس وقت کے صدر رونالڈ ریگن کو ہوٹل کے باہر گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/واشنگٹن۔ لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے قریب ٹورنس کے ایک استاد (ٹیچر) نے واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں دھاوا بول دیا، سیکورٹی چیک پوائنٹ پر دھاوا بولنے والے شخص کو سیکورٹی فورسز نے قابو کر لیا، گولیاں بھی چلیں، یہ واقعہ وائٹ ہاوس کے نامہ نگاروں کے عشائیہ کے دوران پیش آیا۔واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا معروف واقعہ ہے۔ 1981 میں اُس وقت کے صدر رونالڈ ریگن کو ہوٹل کے باہر گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا، خوش قسمتی سے تمام سرکاری اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس پہنی ہوئی تھیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت سیکورٹی گارڈ کو معمولی زخم آئے، رپورٹ کے مطابق جب صدر اسٹیج پر تھے کہ اچانک زور دھار دھماوں کی آوازیں گونج اُٹھیں جو کے ٹیلی ویثرن نشریات میں بھی قابل سماعت تھیں، وقتی طور پر صدر سمیت ہال میں موجود افراد نے دھماکوں کو بندوق کی گولیاں نہیں سمجھا، جب ایک سیکورٹی گارڈ نے اونچی پواز میں کہا کہ گولیاں چلائی گئی ویں تو صورتحال فوری طور پر ڈرامائی طور پر بدل گئی، یہ سنتے ہی ہال میں افرا تفری پھیل گئی، بھاری ہتھیاروں سے لیس سیکورٹی فورسز نے ہال پر دھاوا بول دیا، صدر، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور انتظامیہ کے دیگر ارکان کو واقعہ کے چند لمحوں بعد ہی حفاظتی حصار میں لے جایا گیا، ڈنر گالا فوراََ منسوخ کر دیا گیا۔واضح رہے کمپلیکس میں داخل ہونے کے لئے سخت حفاظتی اقدام کئے گئے تھے، ابتدائی طور پر یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ جائے وقوعہ پر کتنی گولیاں برسائی گئیں اور کس طرف سے، امریکی صدر کے بیان کے مطابق مشتبہ شخص پریشان ہے، اور ماضی میں عیسائی مخالف منشور لکھ چکا ہے، ذہنی مریض ہے، بیمار ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ اس نے لکھا ہے اگر آپ اس کو پڑھیں تو پتا چلتا ہے کہ وہ عیسائیوں سے نفرت کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں