۔،۔ جرمنی نے ایران نواز دہشت گرد گروہ کے دو مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ جرمنی نے ایران نواز دہشت گرد گروہ کے دو مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی نے ایران نواز دہشت گرد گروہ کے دو مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی کے وفاقی پبلک پراسیکیوٹر آفس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ،جرمن حکام نے دو عراقی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن پر جرمنی میں سرگرم ایک ایران نواز دہشت گرد تنظیم کے رکن ہونے کا شبہ ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جرمنی کے وفاقی پبلک پراسیکیوٹر آفس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ،جرمن حکام نے دو عراقی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن پر جرمنی میں سرگرم ایک ایران نواز دہشت گرد تنظیم کے رکن ہونے کا شبہ ہے کہ وہ ایک ایسی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ تھے جو یورپ میں یہودیوں اور دیگر اہداف، بشمول کولون کے ایک یہودی عبادت خانے (سینا گوگ) پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت (اے آر مصطفی) اور عامر جے کے نام سے ظاہی کی گئی ہے، رازداری کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مکمل نام جاری نہیں کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مصطفی اے آر کو ہائیڈل برگ جبکہ عامر جے کو کولون سے گرفتار کیا گیا، یہ گرفتاریاں جرمنی کی تین ریاستوں۔ بادن ورٹمبرگ، ہیسن اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا می کی جانے والی (سترہ) چھاپہ مار کاروائیوں کے بعد عمل میں آئیں کاروائی میں 250 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصّہ لیا۔ ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مصطفی کے مبینہ روابط (محمذ السعدی) سے تھے۔ جس پر ایک شدت پسند تنظیم کا رکن ہونے کا شبہ ہے، اس تنظیم نے مارچ سے یورپ میں امریکی، اسرائیلی اور یہودی تنصیبات پر ہونے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جرمن حکام کے مطابق اس معاملہ کی تحقیقات ملک کے داخلی خفیہ ادارے کی جانب سے فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شروع کی گئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں