۔،۔فرینکفرٹ (ڈورن بُش) میں ٹھگوں  نے نواسی سالہ خاتون کو لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔فرینکفرٹ (ڈورن بُش) میں ٹھگوں نے نواسی سالہ خاتون کو لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔فرینکفرٹ (ڈورن بُش) میں ٹھگوں نے نواسی سالہ خاتون کو لوٹ لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ (ڈورن بُش) میں نامعلوم ٹھگوں نے فون پر پولیس افسران کی نقالی کرتے ہوئے بزرگ شہری کو ٹھگ کر پانچ عدد نقدی چرانے میں کامیاب ہو گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈورن بُش۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ بدھ کے دن فرینکفرٹ (ڈورن بُش) کے علاقہ میں نامعلوم ٹھگوں نے فون پر پولیس افسران کی نقالی کرتے ہوئے بزرگ شہری کو ٹھگ کر پانچ عدد نقدی چرانے میں کامیاب ہو گئے، رپورٹ کے مطابق مجرموں نے پولیس افسر ہونے کا دعوی کرتے ہوئے متاثرہ بزرگ شہری کو بار بار فون کیا، ان کو یہ بات باور کروائی کہ جعلی رقم گردش میں ہے ہم آپ کی جمع شدہ پونجی کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد واپس کر دیں گے، اگر آپ نے نہ کیا تو بڑی مصیبت میں پھنس جائیں گیں، تاہم (بوڈن ویگ گلی) کی رہائشی خاتون نے رپم ایک کوریئر کے حوالہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی، جب مجرموں نے وعدے کے مطابق رابطہ نہ کیا تو نواسی سالہ خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا اور رپورٹ درج روائی، ٭پولیس نے ایک بار پھر شہریوں کو سختی سے منع کیا ان کا کہنا ہے کہ فراڈ کرنے والے شخص جان بوجھ کر مختلف طریقوں سے خصوصی طور پر بزرگ شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٭کسی بھی حالت میں آپ کو فون پر دباوُ میں نہیں آنا چاہیئے ٭عجلت میں فیصلہ نہ کیا جائے ٭یاد رکھیں پولیس افسران کبھی بھی آپ سے فون پر پیسے نہیں مانگے گی٭اگر آپ کو یقین نہ ہو تو تصدیق کے لئے ہنگامی نمبر 110 ضر کال کریں۔ براہ کرم کال بیک فنکشن کا استعمال نہ کریں۔ ٭اگر آپ کو یقین نہیں ہے کہ کون کال کر رہا ہے تو اسے بند کر دیں ٭فوری طور پر کسی قابل اعتماد شخص سے رابطہ کریں ٭رقم یاقیمتی اشیاء کبھی بھی اجنبیوں کے حوالے نہ کریں، واضح رہے حقیقی پولیس اہلکار کبھی بھی الیکٹرانک شناختی کارڈ سے اپنی شناخت نہیں کرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں