۔،۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایرانی بدامنی میں انیس 19 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایرانی بدامنی میں انیس 19 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق ایرانی بدامنی میں انیس 19 افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭ انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق ایران میں بدامنی کی بنا پر انیس 19 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں کس کی مدد کی جبکہ انہتر ہزار ایک سو پچیاسی 69185 افراد جن میں زیادہتر چھوٹے بچے تھے کو بے دردی سے قتل کیا گیا کیا انسانی حقوق کی تنظیمیں صرف یہ کر سکتے ہیں کہ کتنے افراد کہاں پر مار گرائے گئے ہیں، اگر وہ کچھ کر نہیں سکتے تو کم از کم اپنی دکانیں اور روزی کی کمائی کا ذریعہ تبدیل کر دیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایران۔ تہران۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق ایران میں بدامنی کی بنا پر انیس 19 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں، اوسلو میں قائم ایران ہیومن رائٹس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ سینکڑوں مزید زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں، حکام کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ کم از کم کچھ علاقوں میں احتجاج کو دبانے کے لئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت تہران کے وست میں ڈرامائی مناظر سامنے آئے ہیں، مظاہرین نے پولیس کے فوری طور پر علاقہ چھوڑنے کے احکامات کو نظر انداز کیا، اس کے بعد پولیس افسران نے ہجوم کے خلاف لاٹھی چارج کا استعمال کیا۔جس میں رپورٹ کے مطابق بہت سی نوجوان خواتین بھی شامل تھیں، کچھ کو گھسیٹ کر مِنی بسوں میں لے جایا گیا جبکہ کئی افراد نے پولیس اور سیکورٹی سے بچنے کے لئے قریبی دکانوں میں پناہ لی۔ موجودہ قیادت پر شدید تنقید کے علاوہ 1979 میں اسلامی منقلاب کے ذریعے ختم کی گئی بادشاہت کی واپسی کے مطالبات بھی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں