۔،۔ ایرانی رہنماء کے انتقال پر کیا حکومت کی تبدیلی قریب ہے؟۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ایرانی رہنماء کے انتقال پر کیا حکومت کی تبدیلی قریب ہے؟۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ایرانی رہنماء کے انتقال پر کیا حکومت کی تبدیلی قریب ہے؟۔ نذر حسین۔،۔

٭ایران کے خلاف بڑے فضائی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی موت کا اعلان کیا، ایران کے سرکاری میڈیا نے تب سے تصدیق کی ہے کہ آیت اللہ حالیہ حملوں میں مارے گئے ہیں، ایرانی رہنماء کے انتقال پر کیا حکومت کی تبدیلی قریب ہے؟٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/امریکا/ایران/تہران۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر علی حامنہ ای کی موت کے بعد بھی ضروری نہیں کہ ایرانی حکومت گرنے کے دہانے پر ہو۔ جرمنی کے دارالخلافہ برلن میں قائم تھک ٹینک کاونٹر ایکسٹر یمزم پروجیکٹ کے سربراہ ہنس جیکب شینڈلر نے بتایا ہے کہ ٭ایران شام میں بشار الاسد یا مصر میں حسنی مبارک جیسی کلاسک آمریت نہیں ہے،جب وہ اقتدار میں نہیں رہے تو ان کی حکومتیں گر گئیں ٭اگر خامنہ ای فوجی حملے یا ہارٹ اٹیک کی وجہ سے مزید عہدے پر نہیں ہیں تب بھی طاقت کے متعدد مراکز موجود ہیں،اسی وجہ سے حکومت کام کرتی رہتی ہے،اسے پائیداری کے ڈیزائن کیا گیا ہے٭ ایران کے سپریم لیڈر علی حامنہ اینے بھی یہ حکم دیا تھا کہ ریاست میں تمام عہدوں کے لئے کم از کم چار نائبین کا تقرر کیا جائے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کمانڈ کا سلسلہ ٹوٹنے نہ پائے، مشرق وسطی کے ماہر رضا پرچی زادہ نے واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ نے طویل عرصے سے اس طرح کے منظر ناموں کی توقع کی ہے اور سیاسی عسکری اور سیکورٹی اپریٹس کے اندر سطحی جانشینی کے ڈھانچے قائم کئے ہیں تا کہ قیادت کے نقصان کی تلافی کی جا سکے،اعلی درجے کی شخصیات کو ہٹانے سے ہم آہنگی میں عارضی طور پر خلل پڑ سکتا ہے لیکن یہ حکومت کے جبر اور ادارہ جاتی ڈھانچے کو ختم نہیں کرتا٭سرکاری میڈیا کے مطابق تین رکنی کمیٹی عارضی طور پر ملک کی قیادت سنبھالے گی۔ صدر مسعود پیشکیان، عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجہی اور گارڈین کونسل کے ایک وکیل۔ خامنہ ای کی جانشینی کون کرے گا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ ماضی کی قیاس آرائیاں خامنہ ای کے بیٹے مجتبی پر مرکوز ہیں جو شاذ و نادر ہی عوام میں نظر آتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں