۔،۔ ۲ ۱ ربیع النور۴۷ ۱۴بتاریخ ۴ ستمبر۵ ۲۰۲ بروز جمعرات بوقت بعد نماز ظہر ۰۰۔۱۴ بجے جشن عید میلاد النبیﷺ کا اہتمام۔ جاوید اقبال بھٹی۔،۔
٭جامع مسجد المدینہ سٹٹگارٹ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا عظیم الشان اجتماع، جس میں فاضل جلیل عالم نبیل حضرت مولانا علامہ حافظ شوکت علی مدنی خصوصی خطاب کریں گے جبکہ یورپی ایوارڈ یافتہ صاجزادہ پیر سید جعفر علی شاہ سواتی نعت رسول ﷺ پیش کریں گے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ۔ ماہ ربیع النور کے شروع ہوتے ہی گلی گلی محلہ محلہ بستی بستی ملک ملک جبکہ خصوصی طور پر اوورسیز پاکستانی بڑے جوش و خروش سے جشن میلاد النبی کا اہتمام کرتے ہیں، اسی سلسلہ کی کڑی کو ملاتے ہوئے جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ کے رہائشی، کاروباری شخصیت، جامع مسجد المدینہ سٹٹگارٹ کے سابقہ سینئر وائس پریذیڈنٹ چوہدری محمد نواز ہر سال کی طرح امسال بھی ایک عظیم الشان محفل کا اہتمام کر رہے ہیں، جس میں جرمنی بھر سے نعت خواں حضرات تشریف لا رہے ہیں، خطابات بھی ہوں گے، درود پاک کی محفل بھی سجے گی،اللہ کریم کے حضور ہدیہ نعت، آقا دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی شان اقدس میں نعتیہ کلام بھی پیش کیا جائے گا٭پُر نور ہے زمانہ صبح شبِ ولادت۔پردہ اُٹھا تھا کس کا صبح شبِ ولادت٭فصل بہار آئی۔گلزار ہے زمانہ صبح شبِ ولادت٭یارانِ محبت کو محفل پاک میں غلافِ کعبہ کی زیارت بھی کروائی جائے گی۔تمام مسلمان کمیونٹی کو دعوت عام ہے خود بھی تشریف لائیں اور دوست و احباب کو بھی بابرکت محفل میں شرکت کی دعوت دیں، آپ کی تشریف آوری ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار اور آپ کی آمد باعث اجر و ثواب ہو گی۔ محفل کا آغاز بروقت۲ ۱ ربیع النور۷ ۴۴ ۱بتاریخ ۴ ستمبر۵ ۲۰۲ بروز جمعرات بوقت بعد نماز ظہر ۰۰۔۱۴ بجے ہو گا برائے مہربانی بروقت تشریف لائیں ٭ ضیافت میلاد کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا٭میزبان چوہدری محمد نواز جشم براہ٭