۔،۔اغیار اور دوست کہنے پر مجبور ہیں کہ ٭بری٭بحری اور فضائی پاکستانی افواج لاجواب ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭پاکستان کی کہانی اپنے بچوں کو ضرور سنانی ہے تاکہ وہ پاکستان کی کہانی نہ بھولیں۔آج تک انسانیت کی تاریخ میں صرف دو ریاستیں ہیں جو کلمہ کی بنیاد پر بنی ہیں،پہلی کا نام ہے ریاست طیبہ، یہ نام نبی کریم ﷺ نے دیا تھا،جبکہ قرآن پاک میں اس کا نام یثرب رکھا گیا ہے،جس کو آج مدینہ المنورہ کہا جاتا ہے۔ اس کے تیرہ سو سال کے بعد دوسری ریاست اللہ تعالی نے کلمہ کی بنیاد کے اوپر بنائی ہے ریاست پاکستان۔
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پاکستان جرمن پریس کلب کے زیر اہتمام ٭پاکستان افواج۔ بری،بحری اور فضائی کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے اور ملک کا شاندار دفاع کرنے پر جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں 30 مئی 205 بروز جمعّہ 17:30 سے 21:00 بجے تک یوم تشکر منایا جائے گااور اپنے جوانوں، شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ یہ ایک فیملی پروگرام ہے۔ فیملیز کے ساتھ اور بچوں کو بھی ساتھ لائیں۔تا کہ آپ کے بچے یہ تاریخی دن نہ بھلا سکیں۔پاکستان اللہ کا انعام ہے اور ہمیشہ رہنے کے لئے بنا ہے۔ محبت کون کرتا ہے سیاست کون کرتا ہے۔ مجھے معلوم ہے میری حفاظت کون کرتا ہے۔یہ ملک ہم سب کا ہے، اس ملک کی حفاظت ہم سب کی ذمہ واری ہے، ہم سب نے خواہ وہ اس ملک کا بچہ ہو، سپاہی ہو،ایئر آفیسر ہو، ہم سب شانہ بشانہ ہو کر اس ملک کی حفاظت کرتے رہے ہیں، کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ان شا اللہ۔ ۔پروگرام کے اختتام پر ضیافت کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔