
۔،۔ کروٹن ٹنل سے خاتون کی لاش ملی، جاننے والے کو عمر قید کی سزا سن دی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭مئی 2025 میں جنگل میں کام کرنے والے کارکنوں نے کروٹن ٹنل میں ایک عورت کی لاش کو دریافت کی تھی، شبہ مقتول کے دوست پر تھا، اس نے عدالت میں بے قصور بننے کا دعوی کیا تھا، عدالت نے تمام شواہد کو مختلف انداز میں دیکھنے کے بعد فیصلہ سنا دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سٹٹگارٹ/سنڈل فینگن۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق سنڈل فینگنکی کروٹن ٹنل میں ایک لاش کی دریافت کے ایک سال بعد متاثرہ کے سابق آشنا جس کا تعلق یوکرین سے ہے کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، علاقائی عدالت نے اپنی سزا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینتالیس سالہ شخص نے اس خاتون کو جو اس سے نُو سال چھوٹی تھی کو جنگل میں قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو کروٹن ٹنل میں چھپا دیا، ایک بیان میں عدالت کے ترجمان کے مطابق عدالت کو اس شخص پر جرم کے بارے میں ذرا بھی شک نہیں تھا جبکہ عدالت کو یقین تھا کہ یوکرائینی شخص نے فروری 2025 کے آخر میں سنڈل فینگن کے جگل میں خاتون پر گھات لگا کر حملہ اس وقت کیا جب وہ اپنے ای اسکوٹر پر گھر کی طرف روانہ تھی، اس عورت کی موت مہینوں تک پوشیدہ رہی، پچر اچانک جنگلات میں کام کرنے والے کارکنوں کو اچانک کام کے دوران خاتون کی لاش کروٹن ٹنل سے دریافت ہوئی جس کے چار ہفتے بعد کونستانز ضلع سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا، تفتیش کاروں کے مطابق مجرم کال اور سیل فون کے ڈیٹا کے تجزیئے کے ذریعہ ان کی جانچ پڑتال میں آیا، جرم سے پہلے مرد اور عورت کے درمیان متعدد فون کالز کی کوشش کی گئی تھی۔سیل فون سے حاصل کردہ ڈیٹا اس شخص کی سزا کے لئے اہم ثابت ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرم سے پہلے کے (دو نوں) دنوں میں اس نے جائے وقوعہ پر تقریباََ تین گھنٹوں تک عورت کا انتظار کیا تھا۔


