۔،۔ دنیا کا مہنگا ترین(کاک ٹیل)ایک کروڑ انیس لاکھ میں دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ دنیا کا مہنگا ترین(کاک ٹیل)ایک کروڑ انیس لاکھ میں دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ دنیا کا مہنگا ترین(کاک ٹیل)ایک کروڑ انیس لاکھ میں دیا گیا۔ نذر حسین۔،۔

٭دبئی میں واقع ٭فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ ٭نہاتے٭ میں ایک کاک ٹیل جو تقریباََ)ایک لاکھ چھپن ہزار درہم جو تقریباََ ایک کروڑ انیس لاکھ روپے) بنتے ہیں میں فروخت ہوا۔اس کاک ٹیل نے دنیا کا مہنگا ترین مشروب بننے کا اعزاز حاصل کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/دبئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں واقع ٭فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ ٭نہاتے٭ میں ایک کاک ٹیل جو تقریباََ)ایک لاکھ چھپن ہزار درہم جو تقریباََ ایک کروڑ انیس لاکھ روپے) بنتے ہیں میں فروخت ہوا۔اس کاک ٹیل نے دنیا کا مہنگا ترین مشروب بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ کاک ٹیل دبئی کی معروف ماڈل اور کاروباری شخصیت ٭ڈیانا احدپور) نے ایک نیلامی کے دوران خریدا تھا،جہاں اس کی ابتدائی قیمت (ساٹھ ہزار درہم) مقرر کی گئی تھی جبکہ بولی کے دوران یہ قیمت دگنی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ کے بیورج ڈائریکٹر ٭آندرے بویٹا کوف٭کے مطابق اس کاک ٹیل کو دنیا کا پرتعش ترین مشروب بنانے کے لئے خاص قسم کی تیاری کی جاتی ہے، واضح رہے اس کاک ٹیل کو ایک منفرد٭کرسٹل گلاس٭ میں پہلی بار پیش کیا گیا تھا جو کہ ٭ 1937 ٭ میں بنایا گیا تھا جسے آج تک میوزم کی زینت بنا دیا گیا ہے یہ گلاس خریدار کو بطور تحفہ دیا گیا تھا۔ دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین نان الکوحل مشروب ٭موک ٹیل٭ بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کی قیمت ٭بارہ ہزار ننانوے درہم رکھی گئی ہے٭یہ پرتعش مشروب ٭کرین بیری ٭پودینہ ٭انار کا رس٭سمندری نمک اور چوبیس قیراط سونے کے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے اس کے ساتھ سونے سے مزیں دو سٹارٹرز بھی پیش کئے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں