۔،۔ ترکی کے شہر دیار بکر میں دلخراش واقعہ ماں نے تین ماہ کی شیر خوار بچی کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ترکی کے شہر دیار بکر میں دلخراش واقعہ ماں نے تین ماہ کی شیر خوار بچی کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ترکی کے شہر دیار بکر میں دلخراش واقعہ ماں نے تین ماہ کی شیر خوار بچی کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ترکیہ کے جنوب مشرق شہر دیار بکر میں ایک ماں نے اپنے تین ماہ کی شیر خوار بچی کو گھر کی چوتھی منزل سے نیچے پھبنک دیا جس کے نتیجہ میں بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ترکیہ کے عوام اس دلخراش واقعہ پر شدید صدمے سے دو چار ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکیہ/دیار بکر۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے جنوب مشرق شہر دیار بکر میں ایک ماں نے اپنے تین ماہ کی شیر خوار بچی کو گھر کی چوتھی منزل سے نیچے پھبنک دیا جس کے نتیجہ میں بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ترکیہ کے عوام اس دلخراش واقعہ پر شدید صدمے سے دو چار ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور طبی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، پولیس رپورٹ کے مطابق شیر خوار بچی جانبر نے ہو سکی جس کے بعد اس کی میت کو دیار بکر مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، اس واقعہ نے ترکیہ میں گھریلو تشدد کے مسئلے کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے جہاں اس نوعیت کے واقعات بار بار دیکھنے کو ملتے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان پر تشدد کے مرتکب افراد کے لئے سخت سزاوں کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے گذشتہ ماہ ترکیہ کے وسطی شہر قونیہ میں ایک نوزائیدہ بچی کو کوڑے دان سے برآمد کیا گیا تھا، اس واقعہ پر بھی شدید تنقید سامنے آئی تھی اور ایک بار پھر شادی کے بغیر پیدائش جیسے سماجی مسئلہ پر بحث شروع ہو گئی تھی، تحقیقات کے بعد محلہ مکینوں سے معلومات کے بعد اٹھائیس سالہ خاتون تک رسائی ہوئی جو پانچ بچوں کی ماں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں