۔،۔سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں پانچویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔
٭17 ستمبر 2023 بروز اتوار بوقت 12:00 بجے کشمیر ریسٹورنٹ ویوے میں پانچویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوئٹزرلینڈ/لوزان۔ 17 ستمبر 2023 بروز اتوار بوقت بارہ بجے کشمیر ریسٹورنٹ ویوے میں پانچویں سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی صاجزادہ سید علی جیلانی اور سعید اقبال قادری ہوں گے، نعت خواں حضرات میں سید زین جیلانی، ریاض الدین خالد پنی تشریف لائیں گے اور اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبولﷺ پیش کریں گے، عظیم الشان محفل کا انعقاد۔ چیف آرگنائزر چوہدری علی حسن چاندی، اعجاز گجر، شمیل چیمہ، سردار طاہر اور صدیق مینیجنگ ڈائیریکٹر کشمیر ریسٹورنٹ، محمد طاہر قریشی، محمد انور گجر، بیگ انور مرزا چیئرمین مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ محفل کے اختتام پر محمدی لنگر کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔