0

۔،۔ دو مال بردار جہازوں کے ٹکرانے پر،ایک ملاح ہلاک جبکہ چار دیگر ارکان لاپتہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ دو مال بردار جہازوں کے ٹکرانے پر،ایک ملاح ہلاک جبکہ چار دیگر ارکان لاپتہ۔ نذر حسین۔،۔

٭منگل کی صبح ہیلگولینڈ کے شمالی سمندری جزیرے کے جنوب مغرب میں بارہ سمندری میل (بائیس کلو میٹر) جنوب مغرب میں دو مال بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے،ایک ملاح ہلاک، دو کو بچا لیا گیا جبکہ چار دیگر ارکان ابھی تک لاپتہ ہیں، تباہ ہونے والے جہاز کے افراد کی تلاش رات بھر جاری رہی ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہیلگو لینڈ۔ جرمن سوسائٹی فار دی ریسیکو آف شپ ریکڈ پیپلDGzRS)) کے مطابق دونوں جہاز نامعلوم وجوعات کی بنا پر آپس میں صبح 5:20 بجے ٹکرائے، ایک مال بردار چھوٹا جہاز٭ویریٹی جو 90 ٹن ٭کا تھاٹکرانے کے بعد سمندر برد ہو گیا رپورٹ کے مطابق ایک ملاح ہلاک، دو کو بچا لیا گیا جبکہ چار دیگر ارکان ابھی تک لاپتہ ہیں، تباہ ہونے والے جہاز کے افراد کی تلاش رات بھر جاری رہی۔ تباہ شدہ جہاز تقریباََ (تیس میٹر) کی گہرائی میں ڈوبا ہے۔ جرمن سوسائٹی فار دی ریسیکو آف شپ کے مطابق دیگر چار ارکان کی زندگی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے، تلاش کا کام بھی مشکل ہے کیونکہ سمندری لہروں کی اُٹھان تقریباََ تین سے پانچ میٹر کی ہیں ان کا مزید کہنا ہے کہ تجربے کی بنا پر تقریباََ ایسے حالات میں ارکان (بیس) گنٹے تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں