۔،۔یہ اسرائیل پر منحصر نہیں کہ وہ غزہ کے مستقبل کا تعین کرے۔جو کہ فلسطینی سر زمین ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ۔ نذر حسین۔،۔
٭کیتھرین کولونا فرانسیسی وزیر خارجہ نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٭اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔غزہ کی پٹی ٭فلسطینی سرزمین ہے٭غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارا مستقبل کی فلسطینی ریاستی حصّہ ہے۔٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/غزہ/فرانس۔ فرانسیسی وزیر خارجہ(کیتھرین کولونا) نے جمعہ کے روز سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٭اسرائیل کو غزہ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔غزہ کی پٹی ٭فلسطینی سرزمین ہے٭غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارا مستقبل کی فلسطینی ریاستی حصّہ ہے۔٭انہوں نے اسرائیلیوں کے ان بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جس میں فلسطینیوں کی غزہ سے باور آبادکاری کی وکالت کی گئی تھی۔فرانسیسی وزیر خارجہ (کیتھرین کولونا) نے ایسے موقف کو ٭غیر ذمہ دارانہ٭ فرار دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں (کیتھرین کولونا) نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی پٹی فلسطینی سرزمین ہے،انہوں نے اس ضمن میں بین الاقوامی قانون کے احترام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ یہ تمام باتیں تل ابیب نہیں سننا چاہتا لیکن حقیقت یہی ہے۔ جبکہ (کیتھرین کولونا) نے فلسطینی اسرائیل تنازعے کو دو ریاستی فارمولے کے تحت حل کرنے کی حمایت کی۔