۔،۔ میں اب نسل کُشی میں ملوث نہیں رہوں گا،امریکی فضائیہ کے ایئرمین نے اسرائیلی سفارت خانہ کے سامنے خود کو آگ لگا دی۔ نذر حسین۔،۔
٭آرون بشنیل ایک فعال ڈیوٹی پرایئر مین نے غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کے ایک ظاہری عمل میں خود پر پٹرول چھڑک کر اپنے ہاتھوں لائٹر سے آگ لگا لی جیسے ہی آگ کے شعلوں نے اسے لپیٹ میں لیا اس نے گرجدار آواز میں نعرہ لگایا (فری فلسطین) بار بار یہی کہا پھر گر گیا، اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اتوار کی شام کو ہی اس نے فری فلسطین کے لئے جان دے دی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/واشنگٹن ڈی سی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق (پچیس 25) سالہ آرون بشنیل جو ایک فعال ڈیوٹی پر ایئر مین تھا نے غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا جنگ کے خلاف احتجاج کے ایک ظاہری عمل میں خود کو آگ لگا دی۔اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق (سان انتونیو ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پچیس سالہ آرون بشنیل نے جلتے ہوئے کہا کہ میں اب نسل کشی میں ملوث نہیں رہوں گا، فری فلسطین) واضح رہے مسٹر آرون بشنیل اتوار کو دوپہر (ایک بجے 13:00) بجے پے پہلے اسرائیلی سفارت خانہ کے سامنے گئے جبکہ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹویچ پر لائیو سٹریمنگ شروع کی، اس معملے سے واقف افک شخص نے (اے پی) کو بتایا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ آرام سے چلتے چلتے اسرائیلی سفارت خانہ کے سامنے جا کر کھڑا ہوتا ہے کیمرے کی طرف گھومتا ہے پھر ہاتھ میں پکڑی بوتل سے اپنے اوپر صاف مائع(پٹرول) چھڑکتا ہے اپنا فون نیچے رکھتا ہے اور چند بار لائٹر کو جلانے کی کوشش کرتا ہے،آگ لگنے پر چیختے ہوئے (آزاد فلسین۔فری فلسطین) کا نعرہ لگاتا ہے آگ لگنے پر بھی ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا رہتا ہے اس کے جسم سے کپڑے جلنے کے بعد آہستہ آہستہ گرنے لگتے ہیں پھر اچانک گر جاتا ہے اسی اثناء میں پولیس کے لوگ ہاتھوں میں پستول تھامے اس کے نزدیک آتے ہیں ایک شخص آگ بجھانے کی کوشش کرتا ہے،غزہ میں اسرائیلی فوجی حملے کے مخالفین نے جنگ کو بیان کرنے کے لئے جو زبان استعمال کی ہے،مسٹر آرون بشنل۔ میں احتجاج کی ایک انتہائی اقدام میں شامل ہونے جا رہا ہوں، لیکن اس کے مقابلے میں جو فلسطین میں لوگوں کو ان کے نو آبادکاروں کے ہاتھوں ہو رہا ہے،یہ بالکل بھی انتہائی نہیں ہے۔ نوجوان کو اسپتال منتقل کیا جاتا ہے جبکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کی شام کو ہی ہلاک ہو جاتا ہے۔