۔،۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان فرینکفرٹ۔29 مارچ بروز جمعّہ 2024 اور یکم اپریل 2024بروز پیربند رہے گا۔ نذر حسین۔،۔
٭29 مارچ بروز جمعّہ 2024(گُڈ فرائیڈے۔کار فرائیٹاگ۔Karfreitag) اور (یکم اپریل بروز پیر 2024 ایسٹر پیر Ostermontag) کو سرکاری چھٹی ہونے کی وجہ سے قونصل خانہ فرینکفرٹ اور سفارتخانہ پاکستان برلن بند رہیں گے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ 29 مارچ بروز جمعّہ 2024(گُڈ فرائیڈے۔کار فرائیٹاگ۔Karfreitag) اور (یکم اپریل بروز پیر 2024 ایسٹر پیر Ostermontag) کو سرکاری چھٹی ہونے کی وجہ سے قونصل خانہ فرینکفرٹ اور سفارتخانہ پاکستان برلن بند رہیں گے۔ پاکستانی کمیونٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ نے ایمرجنسی کی صورت میں درج ذیل ٹیلیفون کی سہولت دی ہوئی ہے۔فون پر واٹساپ میسج کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ٹیلیفون نمبر۔ 152 1855 5746 -(49)-+
لوگ اکثر بھول جاتے ہیں کہ عیسائیوں کے لئے (ایسٹر) چرچ کے سال کا سب سے قدیم اور اعلی ترین تہوار ہے۔ ایسٹر کے موقع پر عیسائی (یسوع۔عیسی )کے جی اُٹھنے کے ساتھ موت پر زندگی کی فتح کا جشن مناتے ہیں اس طرح ان کے مذہب کا مرکزی واقعہ ہے۔