0

۔،۔نیو یارک۔ فلورنس میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین دید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔نیو یارک۔ فلورنس میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ تین دید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭امریکی ریاست کینٹکی کے شہر فلورنس میں برتھ ڈی پارٹی کے دوران مسلح شخص نے پارٹی شرکاء پر اندھا دھند فائرنگ کر کے (چار4 افراد) کو موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ تین کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیئے گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کینٹکی/نیو یارک/فلورنس۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع امریکی ریاست کینٹکی کے شہر فلورنس میں اس وقت پیش آیا جب ایک گھر میں اکیسویں سالگرہ کی برتھ ڈے پول پارٹی چل رہی تھی کہ اچانک ایک مشتبہ شخص وہاں پہنچا اور فائرنگ شروع کر دی۔ مقامی فلورنس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صبح (02:51 بجے) انہیں متعدد کالیں موصول ہوئیں جس میں فائرنگ کا ذکر کیا گیا تھا، پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم گاڑی میں سوار ہو کر فرار ہو گیا۔ چوالیس سالہ گھر کی مالکہ میلیسیا پیرٹ اور اکیس سالہ والدہ اپنی سالگرہ منا رہی تھی۔پولیس نے فوری طور پر ملزم کی تلاش شروع کر دی تعاقب کے دوران بیس سالہ ملزم چیس گاروی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا رپورٹ کے مطابق شخص نے اپنے آپ کو گولی ماری تھی اسے سینٹ الزبتھ اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص اکلا ہے اس کے ساتھ کوئش ساتھی نہیں تھا اس لئے عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں