0

-,-ہفتہ کے روز گرمی کی لہر سے بچنے کے لئے روس میں (49 افراد ڈوب کر مر گئے جن میں سات بچے بھی شامل تھے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

-,-ہفتہ کے روز گرمی کی لہر سے بچنے کے لئے روس میں (49 افراد ڈوب کر مر گئے جن میں سات بچے بھی شامل تھے۔ نذر حسین۔،۔

٭روس میں گرمی کی لہر نے ٭1917 میں پڑنے والی گرمی کا ریکارڈ توڑ دیا،جبکہ درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ تھا،کچھ جگہوں پر درجو حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روس/ماسکو۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران روسی شہریوں نے ایک صدی سے زائد عرصے میں دیکھئے گئے کچھ گرم ترین موسم کا مقابلہ کیا، ماسکو نے 1917 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ وزارت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ ٭گذشتہ چوبیس گنٹوں کے دوران کل پینسٹھ واقعات درج کئے گئے ہیں، جن میں اونچاس افراد ہلاک ہو گئے یہ مزید دس ڈوبنے کے واقعات ہیں۔ ہنگامی وزارت کے مطابق وسطی روس کے نزنی نو گوروڈ کے علاقہ میں ایک دس سالہ بچی وسیع وولگا دریا میں ڈوب گئی اور اس کی چھ سالہ بہن لاپتہ ہو گئی، غوطہ خور ابھی تک اس لڑکی کی تلاش میں ہیں، وزارت نے بتایا کہ بشکریہ کے علاقہ میں۔دریائے وولگا اور یورال پہاڑوں کے درمیان واقع ہے، تین افراد ڈوب گئے جن میں ایک سولہ سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں