۔،۔ جامع مسجد صوفیا میونخ میں جشن عید میلاد النبی کے موقع پر بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ دیا جائے گا۔ نذر حسین۔،۔
٭21 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر بوقت 17:15 بجے جامع مسجد صوفیا میونخ میں عظیم الشان محفل جشن عید میلاد النبی کا اہتمام کیا جائے گا جس میں خوش قسمت کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ پیش کیا جائے گا وہ خوش قسمت جرمنی یا یورپ کے کسی بھی ملک سے ہو سکتا ہے۔محفل میں دور دور سے عاشقان رسولﷺ تشریف لاتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میونخ۔ خادمین جامع مسجد صوفیاء میونخ کے اعلان کے مطابق 21 ستمبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر بوقت 17:15 بجے جامع مسجد صوفیا میونخ میں عظیم الشان محفل جشن عید میلاد النبی کا اہتمام کیا جائے گا جس میں خوش قسمت کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ پیش کیا جائے گا وہ خوش قسمت جرمنی یا یورپ کے کسی بھی ملک سے ہو سکتا ہے۔محفل میں دور دور سے عاشقان رسولﷺ تشریف لاتے ہیں۔ جرمنی بھر سے علماء کرام اور نعت خواں بھی تشریف لائیں گے۔ خواتین کے لئے پردہ کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔