۔،۔ فرینکفرٹ میں ایک بار پھر جعلی کام کرنے والے اٹھانوے سالہ خاتون کو لوٹ لے گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭دپیر کی سہہ پہر فرینکفرٹ (گیر ہارٹ ہاوپٹمین رنگ) میں دروازے کی گھنٹی بجی (اٹھانوے سالہ) خاتون نے دروازہ کھولا جعلی ہینڈ ورکر نے گھر میں کام کا بولا، پھر کیا تھا ہزاروں یورو چرا کر لے بھاگے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پیر کے روز دو نامعلوم افراد نے اٹھانوے سالہ خاتون کے دروازہ پر گھنٹی بجائی، خاتون کے دروازہ کھولنے پر اسے بتایا گیا کہ آپ کے اپارٹمنٹ میں کچھ کام کا بولا گیا ہے جس پر خاتون نے اجنبی کاریگروں کو اپارٹمنٹ میں گھسنے دیا ایک تو کچن میں کام کے بہانے گھس گیا دوسرے نے دوسرے کمروں کا رُخ کیا اور اس دوران پولیس رپورٹ کے مطابق ہزاروں یورو چرا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے پولیس بار بار وارننگ دیتی ہے کہ کسی بھی انجانے شخص کو گھر میں نہ گھسنے دیں چوری تو چوری آپ کی زندگی کو بھی خطرہ پیش آ سکتا ہے۔ جبکہ یہی کام کئی بار جعلی پولیس اہلکار بھی کر چکے ہیں۔ان کا ٹارگٹ ہمیشہ اکیلے بوڑھے افراد ہی ہوتے ہیں۔