۔،۔6۔اکتوبر 2024 بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد بلال آشافن برگ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد۔ نذر حسین۔،۔
٭ مسجد بلال آشافن برگ میں بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ6۔اکتوبر 2024 بروز اتوار بعد نماز ظہر محفل میلاد مصطفیﷺ منعقد ہو گی، جرمنی بھر سے عاشقان رسولﷺ تشریف لائیں گے اور محفل کی رونق کو دوبالا کریں گے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آشافن برگ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی 6۔اکتوبر 2024 بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد بلال آشافن برگ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں نہ صرف مرد حضرات جبکہ خواتین کے لئے بھی خصوصی پردہ کا اہتمام کیا جائے گا، واضح رہے جرمنی بھر سے عاشقان رسولﷺ محفل کی رونق کو دوبالا کرنے تشریف لا رہے ہیں، پروگرام انشا اللہ وقت پر شروع کیا جائے گا اور وقت پر ہی پروگرام کا اختتام بھی ہو گا۔ محفل کے اختتام پر لنگر محمدی کا وسیع پیمانہ پر اہتمام کیا جائے گا۔