0

۔،۔ جرمنی کے شہر (Krefeld-NRW) میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر کریفیلڈ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭اڑتیس سالہ شخص نے شہر میں کئی جگہوں پر آگ لگائی، اس کی اگلی منزل کریفیلڈ کا سینما ہاوس تھا، سینما ایکس میں ڈرامائی مناظر کے دوران پولیس کی فائرنگ۔آگ لگانے والا شخص پولیس کی فائرنگ سے زخمی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کریفیلڈ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق جمعرات کی شام کریفیلڈ کے سینما ایکس میں ڈرامائی مناظر تھے جہاں پر ایک اڑتیس سالہ شخص پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق اس شخص نے شہر میں کئی جگہوں پر آگ لگائی جس کی اگلی منزل کریفیلڈ کا سینما ایکس تھا، پولیس آخری وقت میں جرم سے روکنے میں کامیاب ہوئی جبکہ اڑتیس سالہ اس بار پولیس کی گولیوں سے زخمی ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے اڑتیس سالہ عراقی روزگار ایجنسی (ایمپلائمنٹ ایکسچیج) کے پاس پہنچا اور آگ لگانے والا آلہ عمارت میں پھینک دیا جس سے عمارت اور سامنے کھڑی گاڑی آگ کی لپیٹ میں آ گئے پولیس اور فائر بریگییڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اس کے بعد اس نے ایک ایمبولنس پر آگ لگانے والی کاٹیل پھینکی جمعرات کو اس نے سینما میں آگ لگانے کی کوشش کی تو پولیس نے اسے گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق اس شخص کو کچھ عرصہ پہلے عصمت دری کی کوشش اور دھمکیاں دینے پر چار سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ بلڈ احیار کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے جرمنی میں رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے مختلف چھوٹے نام استعمال کئے تھے۔مجموعی طور پر اس کی (ستائیس) شناخت ہو چکی تھیں جس کے ساتھ بائیس سال سے جرمنی میں سفر کر رہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں