0

۔،۔ نارتھ رائن ویسٹ فیلیاپر ٹرک کے خوفناک سفر کے بعد ہائی وے پر خوفناک منظر۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ نارتھ رائن ویسٹ فیلیاپر ٹرک کے خوفناک سفر کے بعد ہائی وے پر خوفناک منظر۔ نذر حسین۔،۔

٭ایک ٹرک اندھیرے میں سے نمودار ہوتا ہے اور آناََ فاناََ درجنوں کلو میٹر پر افراتفری مچاتا ہوا، ہائی وے(آٹوبان) پر ناگن کی طرح لہراتا سامنے آنے والی گاڑیوں کو کچلتا ہوا بالآخر (ہاگن ویسٹ) جہاں پر سامنے آنے والی گاڑیوں سک ٹکرا کر رُک گیا،پولیس اس کی تلاش میں چل پڑی تھی اسے جائے وقوعہ پر گرفتار کر لیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا/ہاگن۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق (تیس سالہ) پولش ٹرک ڈرائیور کو ٹریفک میں خطرناک سفر کے بعد بالآخر ہا گن ویسٹ جنکشن پر گرفتار کر لیا، پولیس کو اطلاع ملی تھی کے ایک پولش لائسنس پلیٹ والا ٹرک شام ساڑھے چار بجے (نوئس) کے قریب (اے چھیتالیس A46) پر غیر محفوظ طریقہ سے چلا رہا ہے، اطلاع ملنے پر فوراََ گشتی پولیس گاڑی کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئی لیکن تب تک ٹرک ناگن کی طرح لہریں کھاتا اور گاڑیوں کو کچلتے ہوئے آگے بڑھتا رہا درجنوں کلو میٹر دور تک ڈرائیور نے افرا تفری پھیلا دی کچلی ہوئی گاڑیوں کی لائن لگی ہوئی تھی، گرفتاری کے بعد معلوم پڑا کہ ڈرائیور نے شراب نوشی کی ہوئی تھی جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق وہ ذہنی مریض بھی ہے، پولیس ترجمن نے کہا کہ معمول کے مطابق ٹرک ڈرائیور کے خون کے نمونوں کی جانچ میں کافی وقت لگے گا۔سوال یہ ہے کہ کیا ڈرائیور افرا تفری کے دوران شراب یا منشیات کے زیر اثر تھا؟ابتدائی تحقیقات سے اشارہ ملتا ہے کہ یہ شخص ذہنی طور پر بیمار تھا، ڈرائیور کو عارضی طور پر نفسیاتی کلینک لے جایا گیا۔ اس خوناک حاثے میں درجنوں گاڑیوں کو کچلا گیا اطلاعات کے مطابق (چھبیس 26 افراد) کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ حادثہ پر نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے وزیر داخلہ ہیربرٹ روئیل (سی ڈی یو) کے مطابق ہم خوش قسمت ہیں اس افراتفری اور تباہی میں کسی کی موت واقع نہیں ہوئی، جرمن پریس ایجنسی کو سیکورٹی حلقوں سے معلوم ہوا کہ یہ دہشت گرد حملہ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں