0

۔،۔ جمعہ کو کیس کی سماعت کرنے والے جج نے اشارہ دیا کہ ٹرمپ کیس میں 10 جمعہ ہی کے دن سزا سنائی جا سکتی ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جمعہ کو کیس کی سماعت کرنے والے جج نے اشارہ دیا کہ ٹرمپ کیس میں 10 جمعہ ہی کے دن سزا سنائی جا سکتی ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭ہش منی کیس میں فیصلہ کی تاریخ حلف برداری سے قبل طے، نُو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو یارک کی عدالت کی جانب سے فحش اداکارہ کے کیس کا فیصلہ دس جنوری کو سنانے کو غیر قانونی حملہ قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/نیو یارک۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق (خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعہ کو کیس کی سماعت کرنے والے جج نے اشارہ دیا ہے کہ ان کو (دس جنوری) کو سزا سنائی جا سکتی ہے، تاہم ساتھ ساتھ یہ اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ ٹرمپ کو جیل نہیں بھیجا جائے گا، اگر واقعی ایسا ہوتا ہے تو ٹرمپ سنگین جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے۔ واضح رہے مقدمہ کی سماعت کرنے والے مائین ہیٹن کے جج (جووان ایم مرچن) نے تحریری فیصلے میں یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ سابق اور مستقبل کے صدر کو سزا سنا دیں گے جسے (انکنڈیشنل ڈسچارج) کہتے ہیں ٭اس میں جرم ثابت ہو جاتا ہے تاہم جیل جانے کے معاملہ میں رعایت دی جاتی ہے اور جرمانہ ادا کیا جاتا ہے،٭عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی استثنی اور دوسری بار صدر منتخب ہونے کی بنیادوں پر دی جانے والیدرخواست کو مسترد کر دیا جس پر جووان مرچن نے لکھا کہ ٭اس معاملہ کوحتمی شکل دینے سے انصاف کے تقاے پورے ہوں گے۔ ٹرمپ کو مئی میں جعلی کاروباری ریکارڈوں کے چونتیس شماروں میں سزا سنائی گئی تھی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں