۔،۔ من ہائیم کے مرکزمیں کار حملہ۔دو ہلاک گیارہ زخمی۔حملہ آور الیگزنڈر ایس ذہنی بیماری میں مبتلا تھا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ من ہائیم کے مرکزمیں کار حملہ۔دو ہلاک گیارہ زخمی۔حملہ آور الیگزنڈر ایس ذہنی بیماری میں مبتلا تھا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ من ہائیم کے مرکزمیں کار حملہ۔دو ہلاک گیارہ زخمی۔حملہ آور الیگزنڈر ایس ذہنی بیماری میں مبتلا تھا۔ نذر حسین۔،۔

٭الفگزنڈر ایس سات سال پہلے برلن مبں دائبں بازو کے انتہا پسندوں اور رائش بُرگر کے شہریوں کی ایک ریلی میں دیکھا گیا تھا،جس مظاہرے میں تقریباََ ایک ہزار تین سو شرکاء نے حصّہ لیا جن کا موٹو تھا ٭ہم جرمنی کے لئے ٭اس سے کچھ عرصہ پہلے ائیں بازو کے انہی افراد کی وجہ سے بدامنی پھوٹ پڑی تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن/کیمنٹز۔ غیر ملکی اور جرمن پولیس کے مطابق من ہائیم کار کے حملے میں ملوث شخص کوئی معمولی انسان نہیں تھا وہ پولیس کی نظروں میں تھا جبکہ حملہ آور جس کا نام الیگزنڈر ایس بتایا جاتا ہے سات سال پہلے برلن مبں دائبں بازو کے انتہا پسندوں اور رائش بُرگر کے شہریوں کی ایک ریلی میں دیکھا گیا تھا،جس مظاہرے میں تقریباََ ایک ہزار تین سو شرکاء نے حصّہ لیا جن کا موٹو تھا ٭ہم جرمنی کے لئے ٭اس سے کچھ عرصہ پہلے ائیں بازو کے انہی افراد کی وجہ سے بدامنی پھوٹ پڑی تھی، ایک رپورٹ کے مطابق جہاں گرفتار شدہ الیگزنڈر ایس کی ذہنی بیماری کے ٹھوس شواہد موجود ہیں وہیں پر اسے دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ ٭ہم جرمنی کے لئے ٭ میں سرفہرست جانا بھی جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ الیگزنڈر ایس دائیں بازو کے انتہا پسند ہتھیاروں کے نیٹ ورک سے منسلک ایک گروپ ٭رنگ بند „Ring Bund“) کا حصّہ تھا، واضح رہے وائیں بازو کے انتہا پسند ٭رنگ بند „Ring Bund“) نے (ہائی فنانس) کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔ ہتھیاروں کا نیٹ ورک آج سے پانچ سال پہلے بے نقاب ہوا تھا انہوں نے خانہ جنگی کے پس منظر کو مد نظر رکھتے ہوئے دس سال قبل کروشیا سے جرمنی میں آتشیں اسلحہ، بشمول اوسز اور پمپ گن بھی لے کر آیا تھا، پردہ فاش ہونے پر میونخ کی علاقائی عدالت نے تین افراد کو چار سال اور تین ماہ تک کی قید کی سزا سنائی تھی۔ من ہائیم پولیس ہیڈ کورٹر کے ترجمان اور بادن ورٹمبرگ اسٹیٹ کے کریمنل پولیس آفس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ الیگزنڈر ایس کی دائیں بازو کی انتہا پسند سرگرمیوں کے شواہد معلوم تھے جبکہ تحقیقات کے حصّہ کے طور پر ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں