۔،۔ مقامی پولیس نے چور کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ نذر حسین۔،۔
٭پولیس افسران نے آفس سے تقریباََ ساڑھے بارہ بجے (دوپہر کے کھانے کے درمیان) ایک شخص کو دیکھا جو (ہنس تھوما اسٹریٹ) پر پارک کی ہوئی گاڑی میں دلچسپی ظاہر کر رہا تھا، جیسے ہی گاڑی کے نزدیک پہنچا کھڑکی میں کھڑے پولیس افسران کو دیکھ کر بھاگ نکلا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں چوریاں دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہیں،بے روزگاری بھی اپنے عروج پر ہے اور سب سے بڑی بات کہ فرینکفرٹ مرکزی ریلوے اسٹیشن کے اردگرد پولیس کی سختی ہونے کے باوجود لوگ سڑکوں پر سوتے نظر آتے ہیں، حال ہی میں دن دوپہر کو فرینکفرٹ کے علاقہ سیکسن ہاوزن میں پولیس اسٹیشن کے سامنے پولیس افسران نے آفس سے تقریباََ ساڑھے بارہ بجے (دوپہر کے کھانے کے درمیان) ایک شخص کو دیکھا جو (ہنس تھوما اسٹریٹ) پر پارک کی ہوئی گاڑی میں دلچسپی ظاہر کر رہا تھا، جیسے ہی گاڑی کے نزدیک پہنچا کھڑکی میں کھڑے پولیس افسران کو دیکھ کر بھاگ نکلا، پولیس اس کو کچھ عرصہ ڈھونڈتی رہ بالآخر پولیس نے دیکھا کہ وہی شخص (گارڈن اسٹریٹ) پر کھڑی گاڑی میں دلچسپی لے رہا تھا اور پولیس کی آنکھوں کے سامنے اس نے اپنی کاریگری سے سائیڈ کا دروازہ کھولا گاڑی میں پڑے دو موبائل چوری کئے اور چل پڑا، پولیس نے اس شخص کو پکڑ کر جب تلاشی لی تو دو موبائل نکلے جو فوری طور پر متاثرہ شخص کے حوالہ کر دیئے گئے، تلاشی پر ابک کلائی کی گھڑی بھی برآمد کی گئی، (انتیس سالہ نوجوان) غیر قانونی طور پر جرمنی میں مقیم ہے اور سینہ تان کر غیر قانونی رہائش کے ہوتے ہوئے بھی چوری چکاری سے اپنا وقت گزار رہا ہے۔ مزید کاروائی کے لئے پولیس اسے پولیس ہیڈ کوارٹر لے گئی۔