۔،۔ اُپر باویریا کی جھیل (آ ئیبسی۔Eibsee) میں چھ سالہ بچہ اور والد لاپتہ۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ اُپر باویریا کی جھیل (آ ئیبسی۔Eibsee) میں چھ سالہ بچہ اور والد لاپتہ۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اُپر باویریا کی جھیل (آ ئیبسی۔) میں چھ سالہ بچہ اور والد لاپتہ۔ نذر حسین۔،۔

٭ اُپر باویریا کی جھیل (آ ئیبسی۔) میں چھ سالہ بچہ اور والد لاپتہ جبکہ کشتی میں بیٹھی چونتیس سالہ ماں چار سالہ بچی بچ گئی اس کی دیکھ بھال کی گئی۔جھیل میں باپ بیٹا اور بیٹی پیڈل والی کشتی میں جھیل میں رواں تھے کہ اچانک چھ سالہ بچہ پانی میں گر گیا جس کو بچانے کے لئے باپ نے بھی چھلانگ لگا دی۔دونوں لاپتہ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/(آ ئیبسی۔Eibsee) /اُبر باویریا۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق۔گارمش پارٹن کرشن۔ کے قریب ایک جھیل (آ ئیبسی۔Eibsee) میں باپ، بیٹا اور چونتیس سالہ ماں چار سالہ بچی کشتی چلانے جاتے ہیں، وہاں پر پیڈل والی کشتی کرایہ پر لیتے ہیں تینوں جھیل میں کشتی چلا رہے ہوتے ہیں کہ اچانک چھ سالہ بچہ نامعلوم وجوعات کی بنا پرجھیل میں گر جاتا ہے، اس کا باپ اپنے بچے کو بچانے کے لئے اس کے پیچھے ہی جھیل میں چھلانگ لگا دیتا ہے پولیس رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح گیارہ بج کر دس منٹ پر پیش آیا جیکہ واٹر ریسیکیو ٹیمیں ٹھیک تین منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچ چکی تھیں و، واٹر ریسیکیو سروس اور فائر فائٹرز کے غوطہ خوروں نے جھیل میں تلاشی مہم شروع کی ایک ہیالی کاپٹر بھی تلاشی کے لئے تعینات کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ویلہم کرمنل انویٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی تفتیش سنبھال لی ہے، ابھی تک تیسرے فریق کی غفلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس کے مطابق یہ صرف ایک حادثہ تھا۔ پولیس کے مطابق اس خاندان کا تعلق لوئر فرانکونیا کے ضلع ہاسبرج سے ہے۔ ریسیکیو ٹیمیں کے مطابق باپ اور بچے کا ابھی تک کوئی سراخ نہیں مل سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں