۔،۔ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ میں پاکستانی،کشمیریوں نے مل کر  یوم یکجہتی کشمیر کی یاد میں یک جہتی کا اظہار کیا۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ میں پاکستانی،کشمیریوں نے مل کر یوم یکجہتی کشمیر کی یاد میں یک جہتی کا اظہار کیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ میں پاکستانی،کشمیریوں نے مل کر یوم یکجہتی کشمیر کی یاد میں یک جہتی کا اظہار کیا۔ نذر حسین۔،۔

٭قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ میں، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور ہمارے جرمن دوستوں نے مل کر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر، صدر پاکستان آصف علی زرداری، نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور پرائم منسٹر شہباز شریف کے تحریری پیغامات سنائے گئے اور یوم یکجہتی کشمیرکی یاد میں تصویری نمائش میں بھرپور حصّہ لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔آج مورخہ 5 فروری 2026 بروز جمعرات کو قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ پاکستان فرینکفرٹ میں، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور ہمارے جرمن دوستوں نے مل کر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر، صدر پاکستان آصف علی زرداری، نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور پرائم منسٹر شہباز شریف کے تحریری پیغامات سنائے گئے اور یوم یکجہتی کشمیرکی یاد میں تصویری نمائش میں بھرپور حصّہ لیا، قونصلیٹ جنرل فرینکفرٹ رحمان فہد نے نے کمیونٹی افراد کو خوش آمدید کہا کمیونٹی افراد کا دلی شکریہ ادا کیا جس میں ہر طبقہ کے افراد شامل تھے جبکہ مختلف جینل سے اور یو ٹیوبرز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا، اس موقع پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلسہ کے پروگرا کی نقابت رحمان فہد قائم مقام قونصل جنرل نے کی، تلاوت قرآن پاک بھی انہوں نے کی، قومی ترانہ پیش کیا گیارحمان فہد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔، انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کا پیغام پڑھ کر سنایا،آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کا ااعادہ کیا ہے۔ کمرشل قونصلر آمنہ نعیم نے پرائم منسٹر شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا،جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے،تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں ک سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہی حل کیا جا سکتا ہیمحمد علی رندھاوا امیگریشن آفیسر نے نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام پڑھ کر سنایا۔ غیر قانونی بھارتی قبضے کے تحت کشمیری عوام آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں،ان کی ثابت قدمی اور استقامت ان کے منصفانہ موقف کی صداقت کی گواہی دیتی ہے۔جموں و کشمیر تنازع کی بنیاد بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ان قراردادوں پر عمل درآمد میں ناکامی ہے۔ جن کے تحت کشمیری عوام کو آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصوبِ رائے کا حق دیا گیا تھا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان فہد قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آج پانچ فروری کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن ہے۔جو ہم ہر سال کشمیریوں کی باد میں مناتے ہیں آج ایک پروقار تقریب تھی جس میں میڈیا اور ہر طبقہ کے افراد موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر رحمان فہد کمیونٹی افراد کے ساتھ گھل مل گئے تھے انہوں نے کمیونٹی افراد کے مسائل بھی سنے اس طرح یہ پروگرام بہت دیر تک چلتا رہا۔

Bilder Zahid Chaushary

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں