۔،۔ ایک دلکش پہاڑی وادی کے اسکینڈری اسکول میں فائرنگ بارہ افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ ایک دلکش پہاڑی وادی کے اسکینڈری اسکول میں فائرنگ بارہ افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ایک دلکش پہاڑی وادی کے اسکینڈری اسکول میں فائرنگ بارہ افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭مغربی کینیڈا (ٹمبلررج برٹش کولمبیا)میں ایک دلکش پہاڑی وادی کے اسکینڈری اسکول میں فائرنگ بارہ افراد ہلاک مشتبہ خاتون نے اپنی بھی جان لے لی یا شاید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برٹش کولمبیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مغربی کینیڈا (ٹمبلررج برٹش کولمبیا)میں ایک دلکش پہاڑی وادی کے اسکینڈری اسکول میں پیش آیا، رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس کے بیان کے مطابق مجموعی طور پر بارہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور ستائیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں دو شدید زخمی بھی ہیں جبکہ پچیس افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق حملہ آور ایک خاتون تھی جس کے بارے میں پریس کانفرنس میں بھی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یہ واقعہ منگل ک سہہ پہر کو پیش آیا، اسکول میں گولیوں سے ہلاک شدہ چھ افراد کی لاشیں ملیں و ساتواں شخص اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا، شوٹنگ ایریا کے نزدیک ایک رہائش گاہ سے دو لاشیں ملیں، یہ چھوٹا سا علاقہ جس کی کل آبادی مل ملا کر ڈھائی ہزار کے قریب ہو گی دل گرفتگی سے دو چار ہیں، تفتیش جاری ہے، میئر کا کہنا ہے کہ ہم جانی نقصان اور خاندانوں، طلباء، عملے جبکہ پہرے چھوٹے سے شہر پر اس سانحہ کے گہرے اثرات پڑے ہیں اور تمام لوگ صدمے سے دو چار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں