
۔،۔ نفسیاتی مریض نے پولیس افسران کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی جبکہ دھمکیاں اور بار بار تھوکا۔ نذر حسین۔،۔
٭نیدر راڈ نفسیاتی اسپتال کے قریب تیس سالہ نوجوان نے اپنے والدین کے ساتھ جسمانی جھگڑا کیا، جس پر نوجوان کو کافی مزاحمت کے بعد ایمبولنس کے عملہ اور وہاں موجود لوگوں نے زبردستی پکڑا جبکہ ایک شخص کے منہ پر چوٹ بھی آئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیدر راڈ۔ مقامی پولیس کے مطابق جمعرات کے دن نیدر راڈ نفسیاتی اسپتال کے قریب تیس سالہ نوجوان نے اپنے والدین کے ساتھ جسمانی جھگڑا کیا، جس پر نوجوان کو کافی مزاحمت کے بعد ایمبولنس کے عملہ اور وہاں موجود لوگوں نے زبردستی پکڑا جبکہ ایک شخص کے منہ پر چوٹ بھی آئی،رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس افسران نے مجرم کے ساتھ بات چیت کرنے کی کوشش کی، جبکہ اس نے پولیس کے ساتھ زبانی بد سکولی کی حد کر دی، انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ان پر بار بار تھوکا اور آخر کار پولیس اہلکار کو بازو پر کاٹ دیا، ذہنی پریشانی کی وجہ سے مشتبہ شخص کو تمام ضروری طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد نفسیاتی اسپتال لے جایا گیا اور ابتدائی طور پر آن ڈیوٹی معالج کے ذریعہ اسپتال میں داخل کرایا گیا، پولیس کے مطابق تیس سالہ نوجوان کے خلاف ’حملہ۔ گرفتاری میں مزاحمت۔ دھمکیاں اور توہین کے الزام میں فوجداری کاروائی شروع کر دی گئی۔

