
۔،۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق افغانستان کو بھوک کے تباہ کن بحران کا سامنا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭اقوام متحدہ کے افغانستان میں ڈائریکٹر جان ایلف نے کہا ہے کہ۔ افغانستان کو بھوک کے تباہ کن بحران کا سامنا ہے، جبکہ چالیس لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کابل۔اقوام متحدہ کے زیر انتظام ورلڈ فوڈ پرگرام نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کو بھوک کے تباہ کن بحران کا سامنا ہے،اقوام متحدہ کے افغانستان میں ڈائریکٹر جان ایلف نے کہا ہے کہ۔ افغانستان کو بھوک کے تباہ کن بحران کا سامنا ہے، جبکہ چالیس لاکھ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، ملک کی دو تہائی آبادی شدید غزائی قلت یا بحرانی سطع کے عدم غذائیت کا شکار ہیں،یہ ملک اب تک ریکاڈ کی گئی غذائی قلت کی سب سے بلند شرح ہے۔ چار دہائیوں کے تنازعات سے تباہ حال افغانستان طویل عرصے سے بیرونی امداد پر انحصار کرتا رہا ہے، لیکن 2021 میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد براہ راست غیر ملکی امداد راتوں رات رک گئی، جس نے لاکھوں لوگوں کو غربت اور بھوک کی طرف دھکیل دیا۔



