
۔،۔شمالی کیلیفورنیا میں برفانی تودے میں ہلاک ہونے والے 9 سکائیرز کی لاشیں نکال لی گئیں۔ نذر حسین۔،۔
٭ہفتے کے شروع میں شمالی کیلیفورنیا میں شدید موسم سرما کے طوفان کی وجہ سے برفانی تودے کے گرنے سے پندرہ سکائیرز کے گروپ میں سے چھ افراد منگل کے دن ہونے والی تباہی سے بچ گئے جبکہ ان کا تین روزہ بیک کنٹری اسکی ٹرپ کا آخری دن تھا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/کیلیفورنیا۔ غیر ملکی خبر رساں کے مطابق امریکا کیلیفورنیا میں تباہ کن برفانی تودے کے چار روز بعد ہلاک ہونے والے 9 سکائیرز کی لاشیں نکال لی گئیں، شدید برف باری کے باعث ریسیکو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا تھا اب جبکہ متاثرین کی شناخت کی تصدیق بھی کر دی گئی، امریکی تاریخ میں برفانی تودے کی سب سے مہلک آفات میں سے ایک کے چار دن بعد، تمام نُو متاثرین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، سات خواتین اور دو رد ہیں، جن کی عمریں (تیس اور باون) کے درمیان بتائی گئی ہیں، جن میں سے تین پاڑی رہنما(گائیڈ) بھی شامل ہیں۔ جیسا کہ کیلیفورنیا میں نیواڈا کاونٹی شیرف کے دفتر نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ وہ منگل کو طاہو نیشنل فاریسٹ میں کیسل چوٹی کے قریب برفانی تودہ گرنے سے مر گئے۔شدید برف باری کے ساتھ موسم سرما کے طوفان نے بحالیکی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی۔ چار پہاڑی گئیڈز اور گیارہ مہمانوں کا گروپ تین روزہ گائیڈ ڈسکی ٹور سے فروک لیک کیبن میں واپس آ رہا تھا، تقریباََ سو میٹر100 میٹر طویل برفانی تودہ گر پڑا ان میں سے چھ، بشمول ایک گائیڈ برفانی تودے سے بچ گئے اور ریسیکیو کو اشارہ دینے میں کامیاب رہے، اشارہ ملتے ہی درجنوں امدادی کارکنوں نے برفانی طوفان کے باوجود جائے حادثہ تک راستہ صاف کرتے ہوئے کئی گھنٹوں بعد زندہ بچ جانے والوں تک پہنچیں، رپورٹ کے مطابق حکام نے کئی دنوں تک راستوں کو بند کر دیا ہے۔






