
۔،۔فیڈرل ہائی وے 66 اسٹریٹ ریس کا خاتمہ زخمیوں اور متعدد گاڑیوں کے حادثہ پر ختم ہوئی۔ نذر حسین۔،۔
٭فیڈرل ہائی وے 66 موٹر وے پر دو ڈرائیور ایک اسٹریٹ ریس میں ملوث تھے جس کے نتیجہ میں متعدد گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔یہ ریس سائیلس ہائیم اور کیلک ہائیم کے درمیان کی گئی تھی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سالس ہائیم /کیلک ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز فیڈرل ہائی وے 66 موٹر وے پر دو ڈرائیور ایک اسٹریٹ ریس میں ملوث تھے جس کے نتیجہ میں متعدد گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔یہ ریس سائیلس ہائیم اور کیلک ہائیم کے درمیان کی گئی تھی، موجودہ معلومات کے مطابق واقعہ کی تفصیل کچھ یوں بتائی گئی ہے کہ (آوُڈی کار) کا تینتیس سالہ ڈرائیور اور سیاہ (بی ایم ڈبلیو) کا نامعلوم ڈرائیور تقریباََ رات سرڑھے بارہ بجے کے قریب سالس ہائیم اور کیلک ہائیم انٹر چینج کے درمیان ہائی وے (اے 66 ) پر ایک دوسرے سے کار ریس کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کار ڈرائیوروں نے مبینہ طور پر ایک دوسرے کو اوورٹیک کیا، دیگر ڈرائیوروں کو مبینہ طور پر اپنی ہیڈ لائٹس کو جارحانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے ٹریک تبدیل کرنے کی تاکید کی گئی، اس کے بعد آوُڈی کے ڈرائیور نے کیلک ہائیم انٹر چینج سے کچھ دیر پہلے کار ریس میں غیر ملوث (بی ایم ڈبلیو) ڈرائیور کو کافی حد سے زیادہ رفتار سے پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اچانک دونوں گاڑیاں پھسل کر کنکریٹ کی رکاوٹوں سے ٹکرا گئیں۔حادثہ کے ملبے نے ایک اور غیر ملوث ڈرائیور کی کار کو نقصان پہنچایا، پھسلنے والی دونوں کاروں میں سے ہر ایک میں ایک خاتون بھی تھی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور اور مسافر دونوں کو معمولی چوٹیں آئیں،پولیس رپورٹ کے مطابق دوسرا ڈرائیور جو ریس میں شامل تھا نامعلوم سمت سے فرار وہونے میں کامیاب ہو گیااس کی گاڑی کو ممکنہ طور پر کوئی نقصان نہیں اٹھانا پڑا،پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ کی وجہ جاننے اور ریس میں شامل دوسرے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

