۔،۔  سنگین اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاروائی کا بین الاقوامی دن۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ سنگین اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاروائی کا بین الاقوامی دن۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ سنگین اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاروائی کا بین الاقوامی دن۔ نذر حسین۔،۔

٭سنگین اور منظم جرائم سے نمٹنے کے سلسلہ میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں بھی مشترکہ کاروائی کے بین الاقوامی دن ہیسن اور خصوصی طور پر فرینکفرٹ میں بھی عمل درآمد کرتے ہوئے پولیس نے بے شمار افراد کو چیک کیا اور کئی گرفتاریاں مبں عمل میں لائی گئیں جبکہ بیک وقت کئی اپارٹمنٹس کی تلاشی بھی لی گئی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق سنگین اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لئے فرینکفرٹ ایم مائین پولیس ہیڈ کوارٹر کی سربراہی میں بیھ الاقوامی رابطوں کے ساتھ وسیع اور گہری تحقیقات کے بعد فرینکفرٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے تین مارچ کو نیدر لینڈ میں گرفتاری کے وارنٹ پر عمل در آمد کیا گیا اور بیک وقت کئی اپارٹمنٹس کی تلاشی بھی لی گئی، ایک عورت اور چار مرد جن کی عمریں اٹھارہ سے چوبیس ساب ہیں، پر فرینکفرٹ اور رائنگاوُ ٹاونس ڈسٹرکٹ میں دھماکہ خیز آلات کے دھماکے میں حصّہ لینے کا الزام ہے، کاروائیوں کو تشدد کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ جب کے ایک نوجوان جسکی جرائم کے وقت عمر صرف تیرہ سال تھی۔ ہالینڈ میں مجرمانہ نیٹ ہرکس کے ثبوت ملے۔ ایمسٹر ڈیم سے تعلق رکھنے والے مراکشی نثراد ڈچ شہری مرکزی ملزم کے لئے یورپی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا، ان کی رہائش گاہ کے ساتھ ساتھ چار دیگر مشتبہ افراد کی رہائش گاہوں اور گاڑیوں کے سرچ وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔ ایمسٹر ڈیم، شمالی ہالینڈ اور وسطی نیدر لینڈ میں سرکاری وکیل کے دفاتر کے ساتھ بھرپور تیاری اور قریبی تعاون کے بعد ان وارنٹوں کو ڈچ پولیس افسران نے جرمنی تفتیشی جرمن حکام کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عمل میں لایا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران مرکزی ملزم سے دو آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود قبضہ میں لیا گیا اور دیگر ملزمان سے متعدد ڈیٹا سٹوریج،ڈیوائسز اور نشہ آور اشیاء بھی قبضہ میں لی گئیں۔ فرینکفرٹ پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بیس سالہ نوجوان کو جرمنی کے حوالے کرنے کی درخواست کی ہے تا کہ وہ ان جرائم کے لئے مقدمہ کا سامنا کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں