۔،۔ اطالوی جزیرے (لامپی ڈوزہ) پہنچنے سے کچھ دیر قبل تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭۔ اطالوی جزیرے (لامپی ڈوزہ) پہنچنے سے کچھ دیر قبل کئی درجن تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی اچانک بحیرہ روم میں ڈوب گئی۔کوسٹ گارڈ کی اطلاع کے مطابق چونسٹھ افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک بچہ ابھی تک لاپتہ ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اٹلی/بحیرہ روم/لامپی ڈوزہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع اطالوی جزیرے کے قریب پیش آیا جس کی بنا پر ایک کشتی جس میں درجنوں افراد سوار تھے اچانک نامعلوم وجوعات کی بنا پر ڈوب گئی تاہم رپورٹ کے مطابق چونسٹھ افراد کو با حفاظت بچا لیا گیا ہے جبکہ ایم بچہ ابھی تک لاپتہ ہے کوسٹ گارڈ کے مطابق بچے کے زندہ ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔واضح رہے کئی سالوں سے افریقہ سے لامپی ڈوزہ کے راستے بحیرہ روم کے اس پار یورپ کی طرف ہجرت کے لئے ہاٹ سپاٹ میں سے ایک میٹنگ پوائنٹ سمجھا جاتا ہے۔ لوگ بار بار کراسنگ ک۔ دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جس کی وجہ پرانی اور بوسیدہ کشتیاں ہوتی ہیں۔ صرف اس موسم سرما میں شدید طوفانوں کی وجہ سے ابھی تک مرنے والوں کی تعداد (ایک ہزار) سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ساحل پر حالیہ دنوں میں کئی بار بہتی ہوئی لاشیں دیکھی جا چکی ہیں۔



