
۔،۔ انتہائی منظم طریقہ سے بھیک مانگنے والے بھکاری نے ایک ہی دن میں تقریباََ 820 ڈالر جمع کئے۔ نذر حسین۔،۔
٭ترکی میں بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران اسی بھکاری کو تقریباََ دو ہفتے قبل ایک اور شہر سے بھی پکڑا تھا،یہ بھکاری سڑک پر ایک ضرورت مند کے روپ میں لوگوں سے پیسے مانگ رہا تھا۔تلاشی کے دوران میونسپل ٹیمیں اس وقت حیران رہ گئیں جب اس کے پاس سے تقریباََ (بتیس ہزار) ترک لیرا برآمد ہوئے جو موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق تقریباََ (آٹھ سو بیس امریکی ڈالر) بنتے ہیں۔
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی۔ غفیر ملکی خبر رساں ادارے۔ ترکیہ کی نیوز ویب سائٹ ٭خبر ترک٭ کے مطابق یہ رقم اس بھکاری نے صرف ایک دن میں مجع کی تھی۔ یہ واقعہ شہر کے مرکز میں اتاترک بولیو وارڈ کے علاقہ میں پیش آیاجہاں میونسپل ٹیموں نے ایک مصروف ترین سڑک پر ایک شخص کو بھیک مانگتے ہوئے دیکھا،ترکی میں بھکاریوں کے خلاف مہم کے دوران اسی بھکاری کو تقریباََ دو ہفتے قبل ایک اور شہر سے بھی پکڑا تھا، اسے حراست میں لے کر اس کی حالت کی جانچ پڑتال کے لئے میونسپل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا،تلاشی کے دوران میونسپل ٹیمیں اس وقت حیران رہ گئیں جب اس کے پاس سے تقریباََ (بتیس ہزار) ترک لیرا برآمد ہوئے جو موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق تقریباََ (آٹھ سو بیس امریکی ڈالر) بنتے ہیں۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ شخص اس شہر کا رہنے والا نہیں ہے بلکہ صوبہ نیغدے سے آیا تھا جو منظم طریقہ سے بھیک مانگنے کے لئے ترکیہ کے کئی شہروں کے درمیان سفر کرتا ہے، وہ بھیک مانگنے کے لئے شہر بہ شہر منتقل ہونے والی آمدنی کا ذریعہ بنا چکا ہے۔ ایک بیان کے مطابق بھکاری کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ دو سے تین ہزار لیرا خرچ کرتا ہے جبکہ اپنے ان ہی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے بھیک مانگتا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ گرفتار شخص کی ٹانگ پر ایک کھلا زخم تھا جسے وہ عوامی نقل و حمل کے ذرائع استعمال کر رہا تھا۔
