
۔،۔آج بروز اتوار 24 مئی کوغیور اورسیز پاکستانی ٭جشن معرکہ حق٭منانے فرینکفرٹ آ رہے ہیں۔ نذر حسین۔،۔
٭پلٹنا، جھپٹنا،جھپٹ کر پلٹنا۔پاکستان کی مسلح افواج کی ناقافل تسخیر قوت کی گواہی پوری دنیا دے چکی ہے،جس پر اوورسیز پاکستانی سینہ تان کر پوری دنیا میں فخر سے کہتے ہیں کہ ہم ہیں پاکستانی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ چلو۔چلو۔ چلو فرینکفرٹ چلو۔ چوہدری اعجاز حسین پیارا کی صدارت میں جشن معرکہ حق منانے آج فرینکفرٹ (درائے آئیش) میں جرمنی بھر سے غیور اورسیز پاکستانی ٭جشن معرکہ حق٭اکٹھے ہو رہے ہیں، جہاں ڈھولک کی تھاپ پر جب ضرب لگے گی تو دشمنوں کے دل دہل جائیں گے، آئیں آپ بھی اس جشن کا حصّہ بنیں اور غیور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں، اس معرکہ حق کے مہمان خصوصی چوہدری پرویز اقبال لوسر یلجیئم سے تشریف لائیں گے۔ جیسے معرکہ حق نے نئی تاریخ رقم کی تھی، آج آپ بھی جشن معرکہ حق کا حصّہ بن کر نئی تاریخ رقم کریں۔
