0

۔،۔جرمنی کے شہر(شوالم سٹڈٹ) پولیس اسٹیشن میں بیس سالہ لڑکی گولی لگنے سے ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔جرمنی کے شہر(شوالم سٹڈٹ) پولیس اسٹیشن میں بیس سالہ لڑکی گولی لگنے سے ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭بیس سالہ لڑکی نے پولیس پر پستول تن کر گولی چلا دی جس پر ایک خاتون اور تین پولیس افسران نے گولیوں کی بوچھاڑ کر دی گواہوں کے مطابق (آٹھ) گولیوں کی آواز سنائی دی گئی تھی بیس سالہ خاتون موقع پر ہلاک٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شوالم سٹڈٹ۔ جرمنی کے شہر شوالم سٹڈٹ میں (چوبیس اکتوبر صبح (چھ بجے) ایک بیس سالہ خاتون پولیس اسٹیشن شوالم سٹڈٹ میں داخل ہوئی اور ریوالور نکال کر پولیس پر گولی چلا دی،خاتون ایک گاڑی پر داخل ہوئی تھی، فائرنگ کے بعد پولیس نے اپنے آپ کو خطرے میں پایا جس پر چاروں پولیس افسران نے واپس فائرنگ کی پولیس کے پستول (ٖP30) کی میگزین میں پندرہ گولیاں پڑتی ہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق خطرہ محسوس کرتے ہوئے انہوں نے گولی چلائی جبکہ نوجوان خاتون ایمبولنس میں ہی دم توڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سالپولیس نے ایک انیس سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی گاڑی پر خاتون پولیس اسٹیشن میں داخل ہوئی۔ پولیس منسٹر کا کہنا ہے کہ ایسی پوزیشن میں اپنی حفاظت کو دیکھتے ہوئے پستول کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کرائم برانچ نے اپنی طرف سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں