0

۔،۔ بیور سٹیڈٹ،لامپرٹ ہائیم میں منظم جرائم کے خلاف پکڑ دھکڑ پانچ افراد زیر حراست۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ بیور سٹیڈٹ،لامپرٹ ہائیم میں منظم جرائم کے خلاف پکڑ دھکڑ پانچ افراد زیر حراست۔ نذر حسین۔،۔

٭متعدد اپارٹمنٹس کی تلاشی، منشیات، جعلی رقم، پر تعیش اشیاء، ایک کلو گرام چرس، کوکین، ریوالور، چار ملین یورو سے زیادہ اثاثے، اسپورٹس کار، متعدد لگثری آئٹمز ضبط٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لامپرٹ ہائیم/بیور سٹیڈٹ۔ فوجدارف پولیس اور پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ویک اینڈ پر منظم جرائم کے خلاف چھاپے جس میں متعدد اپارٹمنٹس کی تلاشی لی گئی اور پانچ افراد کو زیر حراست لیا گیا، تقریباََ (انیس) اپارٹمنٹس کی تلاشی لی گئی اور دیگر چیزوں کے علاوہ۔ منشیات، جعلی رقم تقریباََ [ساٹھ ہزار یورو) اور پرتعیش اشیاء ضبط کر لی گئیں، اس سے قبل بیور سٹیڈٹ کے ایک (بیتالیس سالہ اور انتیس سے باسٹھ سال) کی عمر کے سات دیگر مردوں کے خلاف تحقیقات کی گئیں، حکام منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور منظم جرائم کی تحقیقات میں اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہیں، اس طرح بڑے پیمانے پر منشیات کی کاشت اور بڑی مقدار میں منشیات کی فروخت کا پردہ فاش ہوا، تلاشی کے دوران تفتیش کاروں کو خصوصی پولیس دستوں کی مدد حاصل تھی، تفتیش کاروں نے رائن لینڈ فالز۔ بادن وورٹمبرگ میں بھی تین اپارٹمنٹس کی تلاشی لی گئی، تلاشی کے دوران افسران نے دیگر چیزوں کے علاوہ ٭ ساٹھ60,000 ہزار یورو جعلی رقم، ایک کلو گرام سے زیادہ چرس، کوکین، ایک اعلی معیار کی اسپورٹس کار، متعدد لگثری آئٹمز، ریوالور اور پانچ غیر قانونی سلاٹ مشینیں ٭ ضبط کی گئیں، ایک بیان کے مطابق کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر پولیس نے چار ملین یورو سے زیادہ کے اثاثے حاصل کئے ہیں۔ جمعہ کو پکڑے جانے کے بعد پانچ مشنبہ افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیا گیا، تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں