0

۔،۔بیٹیوں کا ریپ کرنے کی کوشش والے باپ کوتین سگی بہنوں نے ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔بیٹیوں کا ریپ کرنے کی کوشش والے باپ کوتین سگی بہنوں نے ہلاک کر دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭لیبیا کے جنوبی شہر سبھا میں (ریپ کرنے والے سنگدل باپ) کو سوتے میں سر پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، جرم چھپانے کے لئے باپ کی لاش سیورج لائن میں پھینک دی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لیبیا/سبھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ لیبیا کے جنوب میں واقع شہر سبھا میں پیش آیا، سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ لڑکیوں نے گرفتاری کے بعد اس بات کا اعتراف کر لیا کہ تینوں نے مل کر باپ سے چھٹکارا حاصل کرنے کا پلان بنایا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق وہ بار بار لڑکیوں کو ریپ کرنے کی کوشش کرتا رہا،جس پر تینوں نے اپنی اپنی ڈیوٹی سنبھالی،ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے والد کو قتل کرنے کے لئے اپنی ایک دوست کے ہاں سے چرائی تھی،اس کی دوسری بہن نے بہن کے ہاتھ سے بندوق چھین کر سوتے ہوئے باپ کے سر میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا، پھر وہ لاش کو لے کر ایک درخت کے نیچے چھپانے لے گئے جبکہ تیسری نے یہ مشورہ دیا کہ وہ اسے سیورج کے نالے میں پھینک دیں، تیسری جرم میں تو شامل نہیں تھی جبکہ ہونے والی اور ہو جانے کے بعد تمام کاروائی اس کے علم میں تھی۔ لیبیا سبھا سیکورٹی فورسز نے جرم کا پتہ لگایا اور جرم میں ملوث تینوں لڑکیوں کو بھی گرفتار کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تینوں کو ضروری سزائیں دینے کے لئے لڑکیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں