۔،۔ فرینکفرٹ۔ ہائی وے (تین۔BAB 3) پر 80 کلو میٹر طویل تعاقب کے بعد ڈرائیور اور اس کا ساتھی گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ۔ ہائی وے (تین۔BAB 3) پر 80 کلو میٹر طویل تعاقب کے بعد ڈرائیور اور اس کا ساتھی گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ۔ ہائی وے (تین۔) پر 80 کلو میٹر طویل تعاقب کے بعد ڈرائیور اور اس کا ساتھی گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭پولیس کی ایک گشتی ٹیم نے فرینکفرٹ۔موسل اسٹریٹ پر شک کی بنا پر ایک ووکس ویگن پولو کو ٹریفنگ چکنگ کے لئے روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور تیز رفتاری سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے ہائی وے (تین۔) پر 80 کلو میٹر طویل تعاقب کے بعد ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مرکزی ریلوے اسٹیشن۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ شام 25 اکتوبر 2026 کو تقریباََر 20:25 بجے فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب موسل اسٹریٹ پر گشتف ٹیم نے شک کی بنا پر ایک ووکس ویگن پولو کو چیکنگ کے لئے رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ڈرائیور نے پولیس کے رکنے کے اشاروں کو نظر انداز کرتے ہوئے تیز رفتاری سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے ہائی وے (تین) کی طرف ڈرائیونگ کی، فرار کے دوران ڈرائیور نے انتہائی لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلائی جبکہ کئی ٹریفک جرائم کا مرتکب ہوا۔ بالآخر۔ ہائی وے (تین۔BAB 3) پر ایک پولیس کی گاڑی فرار ہونے والی کار کے آگے آ گئی، ڈرائیور نے اچانک فلمی ایکشن لیتے ہوئے اپنی گاڑی پولیس کی سمت موڑ دی، جس پر چوکنے اور ماہر پولیس اہلکار نے فوری رد عمل دکھاتے ہوئے تصادم ہوتے ہوتے بچا لیا۔ اس دوران پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کئی کوششیں کیں، ڈرائیور کی خطرناک ڈرائیونگ کئی بار دوسری گاڑیوں سے بچنے کے لئے موٹر وے کے کنارے موجود گھاس والے حصّے پر بھی گاڑی دوڑاتا رہا، پولیس کے مطابق اپنی زیادہ سے زیادہ ممکنہ رفتار سے سفر کرتی ہوئی ریاست (رائن لینڈ پفالز -Rheinland pfalz کی سرحد تک پہنچ گئی۔ وہاں مونٹاباؤر (Montabaur) سے آنے والی پولیس نے ایک تعمیراتی مقام کے آغاز پر رکاوٹ قائم کر رکھی تھی۔ فرار ہونے والی کار نے سڑک کے کنارے والی لین میں جا کر وہاں موجود تعمیراتی گاڑی کو چھو دیا، جس سے وہ اس کے ساتھ رگڑ کھا گئی۔پولیس کی رکاوٹ کے قریب پہنچنے پر کار کی رفتار کم ہوئی، لیکن ڈرائیور نے لین تبدیل کرکے رکاوٹ سے بچ نکلنے کی کوشش کی۔ جب پولیس اہلکار گاڑی کے قریب پہنچے تو ڈرائیور نے ریورس گیئر میں گاڑی چلا کر دوبارہ فرار ہونے کی کوشش کی۔بالآخر، رات تقریباً 9:10 بجے، 80 کلومیٹر سے زیادہ طویل تعاقب کے بعد پولیس نے ووکس ویگن میں سوار دونوں افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والوں میں شامل تھے: 16 سالہ ڈرائیور- 17 سالہ معاون مسافر-دونوں کا تعلق جرمنی کی ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا (NRW) سے ہے۔ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی-پولیس کے مطابق، 16 سالہ ڈرائیور کے پاس گاڑی چلانے کا درست لائسنس نہیں تھا۔ اب اسے خطرناک اور ٹریفک قوانین کے خلاف ڈرائیونگ کے علاوہ، دیگر الزامات کے ساتھ، غیر قانونی موٹر گاڑی ریس میں حصہ لینے کے شبہے اور سڑک پر ٹریفک کو خطرے میں ڈالنے کے معاملے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔خوش قسمتی سے، اس خطرناک تعاقب کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں