۔،۔ہائی وے (اے آٹھ) A8 پر بس کی ٹکر سے طالب علم پھنس گیا جس کی بنا پر شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ہائی وے (اے آٹھ) A8 پر بس کی ٹکر سے طالب علم پھنس گیا جس کی بنا پر شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ہائی وے (اے آٹھ)  پر بس کی ٹکر سے طالب علم پھنس گیا جس کی بنا پر شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭ہائی وے پر نامعلوم وجوعات کی بنا پر آپس میں ٹکرا گئیں، ایک طالب علم بس کے اندر بری طرح پھنس گیا۔فائر فائیٹرز نے اسے آزاد کیا اور ریسیکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کر دیا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اوبر باویریا۔ مقامی پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقع ہائی وے پر پیش آیا جب نامعلوم وجوعات کی بنا پر دو ٹور بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک طالب علم بس کے اندر بری طرح پھنس گیا۔فائر فائیٹرز نے اسے آزاد کیا اور ریسیکیو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، رپورٹ کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو بھی شدید چوٹیں آئیں جبکہ دیگ طلباء کو بھی اسپتال لے جایا گیا جنہیں بعد میں گھر روانہ کر دیا گیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار نے بائیں طرف نکلنے کی کوشش کی کیونکہ اس کے آگے والی کار نے اچانک بریک لگائی، بس بھی اسی لین میں سفر کر رہی تھی اس نے بھی گاڑی کو بچانے کے لئے اچانک بریک لگائی جس سے بس کے ٹائر جام ہو گئے، بس کے پیچھے آنے والی بس ڈرائیور نے بروقت رکنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا جس کے نتیجہ میں تصادم پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بسیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں اور نقصان کے تخمینہ کے مطابق نقصان تقریباََ نصف ملین یورو کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں