۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی علاقے میں چرس کی خرید و فروخت کے الزام میں منشیات فروش گرفتار۔ نذر حسین۔،۔ 0

۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی علاقے میں چرس کی خرید و فروخت کے الزام میں منشیات فروش گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی علاقے میں چرس کی خرید و فروخت کے الزام میں منشیات فروش گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ کے مرکزی علاقہ میں پولیس نے چرس کی مبینہ خرید و فروخت میں ملوث ایک پینتیس سالہ شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق فرینکفرٹ کے مرکزی علاقے میں چوکس پولیس اہلکاروں نے ایک مشتبہ شخص کو دیکھا جس پر منشیات فروشی کا شبہ تھا، کچھ ہی دیر بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پینتیس سالہ شخص کو حراست میں لے لیا، رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے پینتیس سالہ شخص کو چرس فروخت کرتے ہوئے دیکھا اور رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، تفتیش کے دوران پولیس اہلکاروں کو ایک خفیہ ٹھکانہ کا بھی پتہ چلا جہاں ملزم نے مبینہ طور پر منشیات چھپا رکھی تھیں، بعد ازاں ملزم کے گھر کی تلاشی لی گئی، جہاں سے پولیس اہلکاروں نے مزید تھوڑی مقدار میں چرس، پیکنگ کا سامان اور تین ہندسوں کی کم مالیت میں نقد رقم برآمد کر کے قبضے میں لے لی۔پولیس کی ضروری کاروائی ہونے کے بعد پینتیس سالہ شخص کو رہا کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں